پونے،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ2023،افغانستان کی سابق ورلڈچیمپئنز کو شکست دینے کی ہیٹ ٹرک،پاکستان سمیت کس کیلئے الارم،پوائنٹس ٹیبل ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ایک اور بڑا اپ سیٹ۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں افغانستان کی سابق ورلڈچیمپئنز کو شکست دینے کی ہیٹ ٹرک۔دفاعی چیمپئن ابگلینڈ،سابق ورلڈ چیمپئن پاکستان کے بعد سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کو بھی7 وکٹ کی بڑی شکست دے کر سب کیلئے بڑا الارم بجادیا ہے۔اب سیمی فائنل کی ریس میں افغانستان آفیشلی شامل ہوگیا۔سری لنکا ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے۔پاکستان کے امکانات مزید معدوم ہونے جارہے ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ سیمی فائنل،کون کون کنفرم ہونے جارہا،کون باہر،پاکستان کہاں
پونے میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے 242 رنزکا ہدف 28 بالیں قبل عبور کرلیا۔اننگ کا آغاز رحمان اللہ گرباز کے صفر کے ساتھ تھا لیکن اس سب کے بعد بھی ٹیم ایک منجھی ہوئی الیون دکھائی دی۔ابراہیم زردان تک 39 کرکے چلے گئے لیکن پھر رحمت شاہ اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے معاملہ آگے بڑھایا۔رحمت شاہ62 رنزبناکر گئے توعظمت اللہ عمر زائی آگئے۔کپتان کے ساتھ سسلہ جوڑتے گئے۔حشمت اللہ شاہدی 58 اور عظمت اللہ73 پر ناقابل شکست لوٹے۔
اس سے قبل سری لنکا ٹیم 134 تک 2 وکٹ سے 185 تک 7 وکٹ کے خسارے میں چلاگیا۔بعد ازاں اننگ کی 3 بالیں قبل 241 رنزبناکر آئوٹ ہوگیا۔پتھم نشانکا کے 46 رنز بڑے تھےاینجلیو میتھیوز 23 اور کپتان کوشال مینڈس 39 رنزبناسکے۔افغانستان کی جانب سے پیسر فضل حق فاروقی نے34 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی افغانستان 6 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹ بھی قریب کنفرم ہوگئی ہے۔سری لنکا،پاکستان اور نیدرلینڈز کے اب 4،4 پوائنٹس ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کیلئے اب افغانستان بھی بڑا حریف بن گیا ہے۔پاکستان کی راہ مزید دشوار ہوگئی ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،اب سری لنکا اور افغانستان کا میچ،کون ہوگا فاتح،کس کا ہوگا فائدہ