کرک اگین رپورٹ
رمیز راجہ نے انضمام الحق کے استعفے پر بڑی بات کردی،چیئرمین کو بھی رگڑدیا،ایک سابق چیئرمین کے طورپر میں موجودہ پی سی بی چیئرمین پر بات کروں گا تو اسے ذاتی حملہ کہا جائے گا۔جو بھی کہہ لیں کہ انضمام الحق کا کرکٹ میں ایک رتبہ ہے۔مقام ہے۔عزت سے نام لیا جاتا ہے۔انضمام الحق سے استعفیٰ لیا گیا یا انہوں نے خود دیا۔بابر اعظم کی بات چیت کسی کو بھی ملی ہوتی تو وہ بھی کھول دیتا۔میڈیا مادر پدر آزاد ہے۔ہم کرکٹ سٹیک ہولڈرز ہیں،اثرات ہم پر پڑتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ بڑے اپنے آپ کو بچانےکے لئے اگلوں کو اڑارہے ہیں۔یہ سب اس لئے بھی ہورہا ہے کہ ٹیم ہاررہی ہے۔یہاں بھارت میں چھوٹی موٹی باتیں بھی مذاق کے ساتھ اڑائی جاتی ہیں۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023 ،افغانستان کیلئے سیمی فائنل کیسے ممکن،پاکستان،سری لنکا کیلئے ریاضی کا فارمولہ موجود
رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایک کرکٹر ہی بہترین ایڈمنسٹریٹر ہوسکتا ہے۔صرف ایڈمنسٹریٹرز آکر بورڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ نہیں چلاسکتے۔رمیز راجہ نے کہا ہے کہ کرکٹرز کو جب تک ایڈمنسٹریشن میں نہیں لائیں گے تو بات نہیں چلے گی۔ایم سی سی کی کمیٹی میں میں ہوں۔وہاں سب سابق کرکٹرز موجود ہیں۔یہاں پاکستان میں عجب لوگ آجاتے ہیں،ناکام ہوتے ہیں تو میڈیا کی اوٹ لیتے ہیں،اپنے آپ کو فلاپ شوز سے بچاتے ہیں۔
پہلا بڑا دھماکا،جاری سیاست میں چیف سلیکٹر انضمام الحق مستعفی