| | | | |

پہلا بڑا دھماکا،جاری سیاست میں چیف سلیکٹر انضمام الحق مستعفی

 

پہلا بڑا دھچکا ،دھماکا۔کنفلیکٹ آف انٹریسٹ یا پھر پی سی بی میں جاری سیاسی تماشا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدے سے استعفیٰ دے گئے ہیں۔

 

چیف سلیکٹر انضمام الحق پر 3 روز قبل الزام لگا تھا کہ وہ پلیئرز کے ایجنٹ کمپنی میں بھی تھے۔پ

انضمام الحق نے یہ فیصلہ تھوڑی دیر قبل کیا ہے۔

گزشتہ روز کی بابر اعظم کی میسجنگ لیک پر  بہت شور تھا۔اس کے علاؤہ انہوں نے یہ فیصلہ آج پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد کیا۔

انضمام بطورِ کپتان 2007 ورلڈکپ میں ناکام ہوئے بطورِ چیف سلیکٹر 3 سالہ اننگ کا بد ترین اختتام 2019 ورلڈکپ پر ہوا اور اب بطور چیف سلیکٹر اپنی اننگ کے پہلے امتحان ورلڈکپ کے دوران ہی جانے پر مجبور ہوگئے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *