لکھنو،کرک اگین رپورٹ
افغانستان بمقابلہ نیدرلینڈز،آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میچ نمبر 34،کل 3 نومبر،لکھنو
کرکٹ ورلڈکپ کا اگلا میچ،جمعہ کو افغانستان اور نیدرلینڈزمیں کون جیتنےجارہا،کس کی خاص نگاہیں مرکوز۔اگر یہ سوال ہو کہ افغانستان اور ہالینڈ میں سے کون جیتے گا تو سادہ ساجواب ہوگا کہ افغانستان۔دونوں کا کوئی مقابلہ نہیں۔ریکارڈز گواہ ہیں،حال بھی عینی شاہد ہے۔دیکھیں دونوں ممالک میں اب تک جو 9 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ہوئے ہیں۔ان میں سے 7 افغانستان نے جیتے ہیں۔2009 اور 2012 میں نیدرلینڈز ایک ایک فتح کے ساتھ صرف 2 کامیابیاں رکھتا ہے۔دونوں کا یہ ورلڈکپ ڈیبیو باہمی مقابلہ ہوگا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں ڈچ ٹیم کی کارکردگی چونکادینے والی ہے۔ان کا بائولنگ اٹیک پرفیکٹ ہے۔بیٹنگ پوزیشن ایسی ہیں کہ 5 وکٹیں جلد گربھی جائیں تو پلاننگ کے ساتھ اننگ کھینچ لیتے ہیں۔اس لئے سخت مقابلہ کی توقع ضرور ہے۔
افغانستان اور نیدرلینڈزکا میچ پاکستان سمیت سیمی فائنل میں شریک تمام ٹیموں کیلئے اہم ہے۔افغانستان6 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے اور نیدرلینڈز6 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں پوزیشن پر ہے۔افغانستان نے عالمی چیمپئن انگلینڈ،سابق ورلڈچیمپئنز پاکستان اور سری لنکا کو شکست دی ہے۔
سوال یہ ہے کہ افغانستان اس وقت سیمی فائنل ریس کا امیدوار ہے،جیت کر پاکستان سے آگے 8 پوائنٹس نیوزی لینڈ کے برابر ہوگا۔اس کا اعتماد بڑھے گا تو کیا اتنے اہم میچ میں اس کی ناکامی کی امید کرنا مشکل ہوگا۔اہم مقابلہ ہے۔پاکستان ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی بھی اس پر نگاہیں ہیں۔
یہ میچ سیمی فائنل میں ریس میں شامل تمام ٹیموں کیلئے چونکادینے والا نتیجہ دے گا۔