بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
یہ سب سے اچھی اننگ نہیں،فخرزمان،بارش کا تو خیال ہی نہ تھا،بابر اعظم،عجب انکشافات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری کرنے،پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار اداکرنے والے فخرزمان کا انٹرویو کپتان بابر اعظم نے کردیا۔سر سر کہہ کرمخاطب ہوئے۔فخرنے 11 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔81 بالز پر 126 پر ناقابل شکست تھے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں جب بیٹنگ کیلئے اندرگیا تو فخرزمان نے کہا کہ پچ اچھی ہے،آرام سے کھیلو۔ہم نے پلان کیا کہ بیس اوورز تک رکنا ہے،مجھے یقین تھا کہ فخر زمان رک گیا تو پھر 400 کیا 450 بھی ہوتے تو بن جاتے لیکن میں واضح کہوں گا کہ بارش کا ہمارے دماغ میں کوئی خیال تک نہیں تھا۔جب ہم کھیلنے گئے تو بادل نہیں تھے لیکن ایسی کوئی سوچ نہیں تھی۔پھر اس کے بعد اچانک بادل آئے تو ہم نے پلان کیا کہ کتنے اوورز میں کتنے بنانے ہیں۔کیا صورتحال ہے۔اس سے پہلے میرے بھائی نے کام شروع کردیا تھا۔ہر چھکے کے بعد میں کہتا تھا کہ آرام سے کھیلو۔زبردستی مت کرو لیکن یہ نہیں رکا،میں نے پھر کہا کہ یار مارو لیکن آئوٹ نہیں ہونا۔
نیوزی لینڈ،سری لنکا میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان،پاکستان کو130 رنز سے جیتنے کی ضرورت کب ہوگی
فخرزمان کہتے ہیں کہ اب تک جتنے میچز کھیلے،ان سب میں یہ پچ اچھی تھی۔8 رنز فی اوور کرنے کا سوچ رہے تھے۔دوسرے اوورز میں ہی آئیڈیا ہوگیا تھا کہ وکٹ بہت اچھا ہے۔میرے ذہن میں پہلے 4 اوورز تھے،اس کے بعد ماردھاڑ تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ پچ کی رائے جب بھی افتخار دیتے ہیں درست دیتے ہیں۔افتخار کو ہر اوور میں چوکے پڑرہے تھے لیکن مجھے کہتا تھا کہ بال بڑا ٹرن ہورہا ہے ،میں کہتا کہ تب ہی مار پڑرہی ہے لیکن جاکر یہ بات کپتان کو کہو۔اس پر بابر اعظم نے کہا ہے افتخار احمد کلاس ہیں۔فخرزمان کہتے ہیں کہ ہمارے بائولرز کو کریڈٹ دیں،انہوں نے 50 رنز کم بنوائے۔بابر نے کہا کہ واقعی ہم 430 کا سوچ رہے تھے لیکن ہم نے قابو کیا۔
فخرزمان کہتے ہیں کہ اگر بارش نہ ہوتی تو ہم یہ ہدف حاصل کرلیتے،میں واقعی حاصل کرلیتا۔آج کی میری اننگ ایک اچھی اننگ ہے لیکن جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کے خلاف 193 رنزکی اننگ کو میں زیادہ اوپر سمجھتا ہوں۔
شعیب اختر نے اسے قدرت کا نظام قرار دے کر سیمی فائنل کھیلنے کی امید ظاہر کی ہے۔رمیز راجہ نے کہا ہے بہت کچھ خاص ہونے والا ہے۔سابق بھارتی کپتان اور بی سی سی آئی کے صدرساروگنگولی کہتے ہیں کہ میں پاکستان اور بھارت کا سمی فائنل دیکھ رہا ہوں۔