نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
متنازعہ آئوٹ،شکیب الحسن کی چھترول جاری،سٹمپ کو لاتیں مارنے کی ویڈیو وائرل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ
شکیب الحسن کو توا لگ گیا۔اینجلیو میتھیوز کے خلاف سپرٹ آف کرکٹ فیصلے کے بعد سے ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع ہوگئی ہے۔عالمی کرکٹ کے تمام پلیٹ فارمز پر یہ موضوع چھا گیا ہے،اس لئے کہ عالمی کرکٹ کی 146 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بیٹر کو ٹائم آئوٹ کال پر نکال دیا گیا ہو۔
سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔میتھیوز کا ہیلمٹ خراب تھا،کریز تک آکر انہوں نے نیا منگوایا لیکن 2 منٹ کے قانون کے تحت شکیب الحسن نے امپائرز سے 2 شکایات کیں۔پہلی یہ کہ مجھ سے پوچھے بغیر یہ تبدیلی کیسی۔دوسری ٹائم آئوٹ کی۔میتھیوز نے شکیب الحسن سے بات کی تو انہوں نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا کہ امپائر کا فیصلہ ہے،اخترام کرو۔
کرکٹ کی دنیا میں پہلا ٹائم آئوٹ،میتھیوز کو شکیب اور امپائرزنے کریز سےنکال دیا،بیٹرنے ہیلمٹ دے مارا
قوانین کے مطابق اگر شکیب آئوٹ کی اپیل واپس لیتے تو امپائر فیصلہ بدل سکتے تھے لیکن اس کا نتیجہ کیا نکلا۔دبائو کا شکار آئی لینڈرز کیمپ میں غصہ پھیل گیا۔نتیجہ میں زبردست مار کٹائی شروع ہے۔کہاں 135 پر 5 آئوٹ اور کہاں 251 سے اسکور اوپر چلا گیا۔
سوشل میڈیا پر فینز نے 2 سال پرانی شکیب کی ویڈیو وائرل کردی،جس میں وہ امپائر سے اپیل کررہے ہیں لیکن ناٹ آئوٹ قرار دینے پر انہوں نے لاتیں مارکر سٹمپ اڑادیں،امپائر پر ایسے برسے کہ جیسے ماردیں گے۔