| | | | | | |

انگلینڈ کا ڈچ ٹیم کو بائونسر،اڑادیا،چیمپئنز ٹرافی کی امیدیں برقرار،کون سی 2 ٹیمیں باہر ہونے والی

پونے،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کا ڈچ ٹیم کو بائونسر،اڑادیا،چیمپئنز ٹرافی کی امیدیں برقرار،کون سی 2 ٹیمیں باہر ہونے والی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ انگلینڈ نے رواں ورلڈکپ 2023 میں 8 ویں میچ میں جاکر دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔اس نے نیدرلینڈز کو160 رنزسے ہرادیا ہے۔پونے میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات انگلینڈ کی بیٹنگ اور بائولنگ کا فارم میں آناہے۔بیٹرز نے پہلے کھیل کر9 وکٹ پر 339 رنزبنائے۔ بین سٹوکس نے 108 اسکور بنائے۔ڈیوڈ مالان نے 87 کی اننگ کھیلی۔بین اسٹوکس کی پہلی ورلڈ کپ سنچری نے انگلینڈ کو ایک اور ذلت آمیز ڈسپلے کے دہانے سے گھسیٹ لیا اور بالآخر ہالینڈ کے خلاف فتح حاصل کر کے چیمپئنز ٹرافی کی اہلیت کی امیدوں کو برقرار رکھاہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ ،سری لنکا نیوزی لینڈ میچ آگیا،پاکستان اور افغانستان متوجہ

جواب میں ڈچ ٹیم 38 ویں اوور میں 179 رنزبناکر آئوٹ ہوگئیئ۔یوں انگلش ٹیم نے 160 رنزکی جیت نام کی۔معین اور عادل رشید نے 3،3 وکٹیں لیں۔

اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر آگیا ہے،کیونکہ نیٹ رن ریٹ -1.504 سے -0.885 تک بڑھ گیا اور وہ بنگلہ دیش سے آگے ساتویں نمبر پر آگیا۔بنگلہ دیش 8 ویں،سری لنکا 9 ویں اور نیدرلینڈز 10 ویں نمبر پر ہیں۔

اب صورتحال یہ ہے کہ  کل نیوزی لینڈ اور سری لنکا آخری میچ کھیلیں گے۔سری لنکا ہارا تو چیمپئنز ٹرافی سے چھٹی ہوسکتی ہے،انحصار باقی ٹیموں کے نتائج اور نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔فی الحال انگلینڈ کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوا ہے لیکن اگر پرسوں پاکستان کو مطلوبہ 135 سے 180 رنزکے فرق سے جیتنا پڑا اور ایسا ہوگیا تو انگلینڈ کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔

سری لنکا کا میچ کل نیوزی لینڈ سے ہے

جمعہ کو افغانستان اور جنوبی افریقا کھیلیں گے

ہفتہ کو پاکستان اور انگلینڈ کے ساتھ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کا میچ ہوگا۔اتوار کو بھارت اور نیدرلینڈز کامیچ ہوگا۔سریلنکا جیتا تو اس کی چیمپئنز ٹرافی کنفرم ہوگی۔ہارا تو قریب باہر ہوگا۔بنگلہ دیش آسٹریلیا سے ہارکر خطرے میں ہوگا۔ڈچ ٹیم کی بھارت سے جیت ممکن نہیں لگتی۔یوں سری لنکا،بنگلہ دیش اور نیدرلینڈزکے بھی مشکل میچز ہیں۔

انگلینڈ اور سری لنکا کوالیفائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *