پیرس،کرک اگین رپورٹ
جعلی کلب،جعلی میچز،فرانس کرکٹ کا آئی سی سی سے سنسنی خیز فراڈ منظرعام پر۔یہ کرکٹ بریکنگ نیوز کسی ایشیائی ملک کی نہیں،کیس پسماندہ ملک کا فراڈ بھی نہیں بلکہ ایک بڑے ملک کے اندر کی کہانی ہے۔
فرانسیسی کرکٹ کوجعلی میچوں کے لیے فنڈنگ حاصل کرنے کی تحقیقات کا سامنا ہے جو ایک اسٹنگ آپریشن کے ذریعے سامنے آیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ ان الزامات کو اٹھائے جانے کے بعد وہ ان الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ فرانس کرکٹ (ایف سی) نے فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے خواتین کے میچوں کو جعلی بنایا اور پھر یہ چھپایا کہ فنڈنگ کیسے استعمال کی گئی۔
ورلڈکپ کی پروا نہ ٹیم کی فکر،آدھی رات کو انضمام الحق پر پی سی بی کا وار،استعفیٰ منظور
ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق فرانس کرکٹ نے آئی سی سی فنڈز لئے ،خواتین کے میچزنہیں کروائے۔کاغذات میں میچز شو ہوئے۔جعلہ اسکور کارڈز بنے اور فنڈز میں غبن کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایف سی نے آئی سی سی کے فنڈز تک رسائی کے لیے جھوٹ بولا کہ وہ ایسے میچز کا انعقاد کرتے ہیں لیکن جو موجود ہی نہیں ہیں تاکہ کرکٹ کھیلنے والی خواتین اور جونیئرز کی تعداد میں اضافہ کاجواز بناکر ان کی آئی سی سی کی فنڈنگ کا تقریباً نصف حصہ اس کے نام لیاجائے۔زیادہ تر کلب دھوکہ دیتے ہیں – وہ جعلی سکور شیٹس بناتے ہیزیادہ تر کلب دھوکہ دیتے ہیں، وہ خواتین کی ٹیم کا بہانہ کرتے ہیں۔ “وہ لائسنس کے لیے ادائیگی کرتے ہیں اور پھر وہ آن لائن جعلی سکور شیٹس بناتے ہیں۔
آئی سی سی پر الزام ہے کہ ایف سی کے بارے میں لوگوں کی طرف سے شکایات کا ایک سلسلہ موصول ہوا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔اب آئی سی سی نے میڈیا پر آنے کے بعد فوری نوٹس لیاہے۔