| | | | | |

ورلڈکپ کی پروا نہ ٹیم کی فکر،آدھی رات کو انضمام الحق پر پی سی بی کا وار،استعفیٰ منظور

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ کی پروا نہ ٹیم کی فکر،آدھی رات کو انضمام الحق پر پی سی بی کا وار،استعفیٰ منظور۔،کرکلٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےسابق کپتان انضمام الحق کا چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ منظور کر لیا۔انضمام الحق نے قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ 30 اکتوبر کودیا تھا۔

سابق کپتان انضمام الحق کو 7 اگست 2023 کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق کا قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے استعفیٰ منظور کر لیا ہے اور مناسب وقت پر ان کے متبادل کا اعلان کیا جائے گا۔انضمام الحق نے 30 اکتوبر 2023 کو پی سی بی کو مفادات کے ٹکراؤ کے الزامات کے بارے میں شفاف انکوائری کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

انضمام الحق اور پی سی بی میں لڑائی بڑھ گئی،معاملہ دھمکیوں تک جا پہنچا

ٹیم کے انتخاب کے عمل کے بارے میں میڈیا میں رپورٹ کیے گئے مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لیے بورڈ کی جانب سے پانچ رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس انکوائری کے نتائج کو فوری طور پر پی سی بی انتظامیہ کو پیش کیا جائے گا۔انضمام الحق کو 7 اگست 2023 کو قومی مردوں کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا اور انہیں گزشتہ ماہ جونیئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

پی سی بی یہ اعلان9 نومبر کی رات 12 بجکر 21 منٹ پر بذریعہ پریس ریلیز کیا،اس سے قبل دونوں جانب سے انٹریوز ہوئے تھے،ایک جگہ دھمکی نما وار کیا گیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *