احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،افغانستان جنوبی افریقاکو تھکاکرہارگیا،ٹاپ پرفارمرزکا احوال ساتھ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں ایک اور ٹیم افغانستان کی مہم 9 ویں میچ کے ساتھ تمام ہوئی۔جنوبی افریقا کے لیگ میچزبھی مکمل ہوگئے ہیں اس کا سفر جاری ہے۔
احمد آباد میں جنوبی افریقا نے سخت مقابلے کے بعد افغانستان کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔245 رنزکے بظاہر آسان ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو پسینہ بہانا پڑا ہے۔64 رنزکے اچھے آغاز کے بعد بھی116 تک 2 آئوٹ تھے لیکن افغانستانی بائولرز نے 182 تک 5 وکٹ گرادیئے تو پروٹیئز کو مشکلات پیش آئیں،یہی وجہ ہے کہ باقی ماندہ اسکور اور گیندیں برابر ہوگئیں۔حتیٰ کہ آخری 36 بالز پر بھی 36 رنزدرکار تھے۔کپتان تیمبا باووما نے23 رنزبنائے۔ایڈن مارکرم نے 25 کئے۔کونٹن ڈی کاک 43 کرکے گئے تو مشکلات لگیں لیکن ڈیئر ڈوسین ایک سائیڈ سے سنبھال چکے تھے۔ڈیوڈ ملر بھی 24 کرسکے۔فلکوایو نے ڈوسین کا ساتھ دیا۔
افغانستان کرکٹ ورلڈکپ سیمی فائنل سے آفیشلی باہر،244 پر ڈھیر،سنچری رہ گئی
افغان اسپنرز کمال مہارت کے ساتھ حملہ آور تھے۔وکٹ نہ ملنے پر جنوبی افریقا نے ہدف 15 بالزقبل 5 وکٹ پر پوراکرلیا۔ڈوسین 76 اور فلکوایو 39 پر ناقابل شکست رہے۔محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم نے 116 رنزپر 6 وکٹ گنوانے کے باوجود عظمت اللہ عمرزائی کی شانداربلےبازکی وجہ سے فائٹ بیک کی اور ٹوٹل اسکوت 244 تک پہنچادیا۔اننگ کے 50 اوورز ممکمل کھیل کر ٹیم آئوٹ ہوئی۔عظمت اللہ 97 پر ناقابل شکست رہے۔نور احمد اور رحمت شاہ کے 26،26 رنز دوسرا بڑا اسکور تھا۔جیرالڈکوٹیز نے 44 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔
افغانستان نے 9 میچز کھیل کر 4 میں کامیابی حاصل کی اور اس کے پوائنٹس8 رہے۔نیٹ رن ریٹ -0.33 تھا۔اس نے پاکستان،انگلینڈ،سری لنکا جیسے سابق عالمی چیمپئنز کو شکست دی۔ورلڈکپ میں وہ چھٹی پوزیشن پر رہے گا،پاکستان سے آگے نہیں نکل سکے گا۔ورلڈکپ میں عظمت اللہ نے 70 سے زائد کی اوسط سے353 رنزبنائے۔ابراہیم زدران نے 47 کی اویریج سے سب سے زیادہ 376 اسکور کئے۔رحمت شاہ نے 320 اور حشمت اللہ شاہدی نے 310 رنزبنائے۔بائولنگ میں راشد خان 11 وکٹ کے ساتھ اپنے ملک کی جانب سے ٹاپ پر رہے۔
جنوبی افریقا ،آسٹریلیا،بھارت اور نیوزی لینڈ ورلڈکپ 2023 سیمی فائنل میں ہیں،پاکستان کے معمولی سے امکانات ہیں،جس کا فیصلہ کل ہوگا،جس کا ٹاکرا اگر پڑا تو نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل پوزیشن کیلئے پڑے گا۔