(File Photo)ٖ کرک اگین رپورٹ
پاکستان سے انٹر نیشنل کرکٹ کی فوری چھٹی کے بعد اب ایک اور ملک پر بڑا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ورلڈ ٹی20 سر پر ہے اور آئی سی سی کی جانب سے افغانستان کا بوریا بستر گول ہوسکتا ہے۔ایسا ہوا تو میگا ایونٹ سے عین قبل کسی ملک کا بہر کیا جانا اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہوگا۔
اس سلسلہ میں مصدقہ ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ ورلڈ ٹی 20 کے لئے افغانستان کو مسئلہ اس کے اپنے قومی پرچم کی وجہ سے پیش آسکتا ہے۔طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد ملک کا قومی پرچم کیا ہوگا،اس سلسلہ میں طالبا ن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کا پرچم ہی قومی پرچم ہوگا۔اب آئی سی سی قوانین کے مطابق ایونٹ سے قبل ہر ملک کو اہنا قومی پرچم جمع کروانا ہوتا ہے۔افغانستان کو بھی یہ ذمہ داری نبھانی ہوگی۔
اطلاعات کے مطابق طالبان میگا ایونٹ میں اپنا پرچم بھیجنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔اگر ایسا ہوا تو آئی سی سی نے فوری پابندی لگاکر ااس کی ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر نکال دینا ہے۔آئی سی سی نے تصدی کی ہے کہ اس کی بھر پور نگاہیں مرکوز ہیں۔ایسا ہوا تو افغانستان کو ورلڈ ٹی 20 میں شرکت سے روک دیا جائے گا۔
ورلڈ ٹی 20 کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے اور افغانستان نے اس کے بنیادی گروپ میں ٹاپ ٹیم کے طور پر جگہ بنائی تھی۔