کولکتہ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023،دوسرا سیمی فائنل،جنوبی افریقا آسٹریلیا سے خوفزہ ہوگا یا نہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ ایک اور دن آنے والا ہے۔پروٹیز کیلئے مشکلات اگلہ نہ سہی،میچ دن کی نہ سہی،گزری تاریخ کی اذیت ناک یادیں اٹھاکر آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ سیمی فائنل۔اذیت ناک ہے،چھٹکارا ممکن نہیں۔1192 ورلڈکپ سیمی فائنل،جب انگلینڈ کے خلاف وہ جیت کے قریب تھے ۔13 بالز پر 22 رنزکی دوری تھی۔ایسے میں بارش آگئی،ہدف آخر میں ایک بال پر 22 رنز،کیسے ممکن تھا۔ہارگئے۔11 مارچ1996 کو ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز سے 19 رنزکی شکست ان کیلئے غیر متوقع تھی۔پھر 1999 میں اسی آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ سیمی فائنل جیت کے قریب جاکر اپنی حماقت سے ٹائی کروانا کسے بھولا ہوگا۔پھر 2007 سیمی فائنل میں ایک بار پھر پروٹیز آسٹریلیا کےسامنے بے بس ہوگئے۔2015 میں وہ نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل میں ناکام ہوگئے۔آسٹریلیا ان کیلئے ایک خوف ہے۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023،کیویز پکڑے گئے،فائنل کی ہیٹ ٹرک سے محروم،بھارت کی چوتھی بار رسائی
جمعرات 16 نومبر 2023 کو کولکتہ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا آئی سی سی ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل اہمیت کا حامل ہے۔پروٹیز آج تک فائنل کھیل نہیں سکے،کیونکہ سیمی فائنل جیت ہی نہ پائے۔اس بار کیا ہوگا۔رواں ورلڈکپ میں انہوں نے آسٹریلیا کو شکست دی ہے۔دونوں کی 7،7 فتوحات ہیں لیکن ایونٹ میں زیادہ بار 350 سے زائد اسکور،حتیٰ کہ 428 اسکور ان اک خاصہ ہے۔باہمی مقابلوں میں ون ڈے میچز میں سبقت بھی ہے۔50 ناکامیاں ہیں،آسٹریلیا کے خلاف 55 فتوحات ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ تاریخ میں 7 میچزمیں مقابلہ3-3 سے برابر ہے۔ایک میچ ٹائی رہا۔تو کیا ہارنے کا جواز ہے۔
ایڈن گارڈنز کی پچ پیلی،کالی مٹی ٹائپ ہے۔یہاں پاکستان ورلڈکپ کا آخری میچ انگلینڈ سے ہاراہے۔بارش کی پیش گوئی ہے لیکن ریزرو ڈے موجود ہے۔پچ پر بڑا جھگڑا ہے۔فریش پچ کا چانس ہے۔پروٹیز پھسن سکتے ہیں۔ٹاس اہم ہوگا۔پروٹیز کی پہلے بیٹنگ اس سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوگی۔کینگروز 5 بارورلڈکپ چیمپئن بن چکے ہیں۔
گلین میکسویل فٹ ہیں۔کھیلیں گے،جنوبی افریقا کے کپتان تیمباباووما بھی فٹ ہیں۔اسپنرزکا کردار اہم ہوگا۔پروٹیز کے پاس اگر شمسی اور مہاراج ہیں تو کینگروز ایڈم زمپا کے ساتھ راج کررہے ہیں۔