کولکتہ،احمد آباد:کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے پر میتھیوہیڈن کابڑا بیان آگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر اور پاکستان کے سابق مینٹور میتھیو ہیڈن نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے میں جلدی کرگیا ہے۔اس نے ایک منٹ بھی نہیں سوچا کہ آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل اور اس کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کن حالات کا شکار تھی۔
ورلڈکپ فائنل سے ایک روز قبل آسٹریلیا کےکھلاڑیوں کا ایک اور کھیل کھیلنے کا فیصلہ
ہیڈن کہتے ہیں کہ پی سی بی کو بھارت کے حالات،زمینی حالات،میدان کی کنڈیشنز اور پاکستان کرکٹ کے مسائل کو سمجھنا چاہئے تھا۔میرے خیال میں بابر اعظم کو موقع ملنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ پی سی بی کیسےفراموش کرگیا ہے کہ پاکستان نے ان کی قیادت میں شاندار پرفارم بھی کیا ہے اور خود بابر اعظم کی کارکردگی بھی اچھی رہی ہے۔
اس سے قبل بھارت سے بھی آوازیں بلند ہوئی تھیں،کہاگیا تھا کہ بابر اعظم کا دشمن بھارت یا کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان خود ہے۔میتھیوہیڈن کی رائے اس لئے اہم ہے کہ انہوں نے مسلسل 2 بار 2021 اور 2022 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے ساتھ بطور مینٹور ورک کیا تھا۔