| | | | | | |

ورلڈکپ فائنل سے ایک روز قبل آسٹریلیا کےکھلاڑیوں کا ایک اور کھیل کھیلنے کا فیصلہ

احمد آباد،کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ فائنل سے ایک روز قبل آسٹریلیا کےکھلاڑیوں کا ایک اور کھیل کھیلنے کا فیصلہ۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ فائنل سے ایک روز قبل ان کی ٹیم ایک خاص انداز میں دن گزارنے والی ہے۔بھارت سمیت دنیا بھر کے شائقین  کی توجہ میگا ایونٹ فائنل پر ہوگی لیکن اس کی ایک دعویدار آسٹریلیا ٹیم کرکٹ کی بجائے ایک اور کھیل کھیلے گی۔

کولکتہ سے آج احمد آباد کی جانب جانب جانے والی آسٹریلیا ٹیم، ہفتہ کا دن کیسے گزارے گی۔یہ جاننا نہایت اہم اور دلچسپ ہوگا۔۔کل احمد آباد میں کرکٹ ورلڈکپ فائنل سے قبل آسٹریلیا کے کھلاڑی گالف کھیلیں گے اور جان لگا کر کھیلیں گے۔

ہیزل ووڈ کے مطابق گالف کھیلنےکے کئی مقاصد ہیں۔ان میں سے کچھ کسی کو سمجھ آئیں گے اور کسی کو نہیں آئیں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ اس کے کیا فوائد ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *