احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل کے مین آف دی میچ ٹریوس ہیڈ رہے،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ویرات کوہلی رہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،ٹاپ سکورر،ٹاپ وکٹ ٹیکرز،کئی نئے ریکارڈز۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بہت سے نئے ریکارڈز بنے۔اس کا ذکر کیا جاچکا ہے۔یہاں کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے حوالہ سے کچھ نمایاں باتیں بیان کی جارہی ہیں۔
بھارت کے ویرات کوہلی بیٹنگ میں 11 اننگز میں 765 اسکور کے ساتھ نمبرون رہے،یہ کسی بھی سنگل ورلڈکپ کا سب سے بڑا اسکور وریکارڈ ہے۔مجموعی ورلڈکپ میچزمیں سچن ٹنڈولکر کی 44 اننگز میں2278 رنزکے بعد37 اننگز میں1795 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبرپر آگئے ہیں۔انہوں نے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑا ہے۔روہت شرما 23 ورلڈکپ میں 597 رنزکے ساتھ دوسرے اور ڈی کاک 594 رنزکے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے۔
رواں ورلڈکپ کی گلین میکسویل کی افغانستان کے خلاف 201 رنز کی اننگ رواں ایونٹ کی بڑی ورلڈکپ تاریخ کی تیسری ڈبل سنچری تھی۔مارٹن گپٹل 237 اور کرس گیل 215 کے ساتھ پہلی 2 پوزیشنز پر ہیں۔
بمراہ لڑائی پر اتر آئے،بھارتی وزیر اعظ مودی،شاہ رخ سمیت ہزاروں چہرے سیاہ،فینزمیں غصہ
بائولنگ میں باھرت کے محمد شامی 7 میچزمیں 24 وکٹ کے ساتھ پہلے،آسٹریلیا کے ایڈم زمپا11 میچزمیں 23 وکٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔شامی کی 57 رنزکے عوض 7 وکٹیں بہترین انفرادی بائولنگ تھی۔