لاہور،کرک اگین رپورٹ
اس سال بگ بیش کے لیے حارث رؤف کی دستیابی کو مارکیٹنگ آلے کے طور پر بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا ایک مربوط مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے تحت اپنے گھریلو جنوبی ایشیائی سامعین کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔ میلبورن سٹارز نے اس سال میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں پہلے تین گیمز کے لیے ہائوس آف حارث کے عنوان سے رکنیت فروخت کے لیے متعارف کرائی۔
سری لنکا کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرنے والے وزیر کھیل ہی برطرف
میلبرن سٹارز نے اتنا کچھ کیا لیکن ادھر پاکستان میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور حارث رئوف میں ٹھن گئی ہے۔پی سی بی نے حارث رئوف کو این او سی جاری نہیں کیا ہے۔کرک انفو کے مطابق 11 دسمبر تک این اوسی نہیں ملے گا اور اس کے بعد بھی کوئی ضمانت نہیں ہوگی۔
حارث رؤف کی بی بی ایل میں شمولیت میں رکاوٹ پیدا ہونے والی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ سے خدشہ ہے کہ وہ لیگ میں شرکت کے لیے درکار نون آبجیکشن سرٹیفکیٹ میں تاخیر کرے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025،بھارت نے بڑا دعویٰ کردیا،ایشیا کپ انجام یاد رکھنے کی تلقین بھی کردی
حارث رئوف نے دورہ آسٹریلیا سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے موزوں فٹ نہیں ہیں لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اس روز بھی شدید تنقید کی تھی۔