| |

سری لنکا کرکٹ بورڈ کو تحلیل کرنے والے وزیر کھیل ہی برطرف

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا کے وزیر کھیل کو پیر کو اس وقت برطرف کردیا گیا جب انہوں نے صدر رانیل وکرماسنگھے پر کرکٹ بورڈ میں بدعنوانی کو صاف کرنے کے اقدام پر انہیں قتل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔حکام نے بتایا کہ روشن رانا سنگھے کو پیر کے ہفتہ وار کابینہ کے اجلاس سے قبل برطرف کر دیا گیا جب انہوں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ اگر وہ مارے گئے تو وکرما سنگھے کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

مجھے ڈر ہے کہ کرکٹ بورڈ کو صاف کرنے کے لیے میرے کام پر مجھے مار دیا جائے گا، رانا سنگھے نے پارلیمنٹ کو بتایاتھا۔

رانا سنگھے نے کہااگر مجھے سڑک پر قتل کر دیا گیا تو صدر اور ان کے چیف آف اسٹاف ذمہ دار ہوں گے۔ وکرما سنگھے کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا سوائے ان کے دفتر سے تصدیق کے کہ وزیر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

رانا سنگھے نے اس ماہ کے شروع میں منتخب کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں پر سنگین بدعنوانی کا الزام لگانے کے بعد برطرف کردیا تھا، اس الزام سے سری  لنکن کرکٹ حکام انکار کر چکے ہیں اور عدالت میں چیلنج کر رہے ہیں۔آئی سی سی پابندی لگاچکی ہے لیکن محدود ہے۔انٹرنیشنل اور ملکی کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *