سڈنی،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی نژاد آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ نے بابر اعظم پر بم گرادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 سے 2025 سائیکل سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیلئے اڑان بھرچکی ہے۔ابھی اس نے لاہور ہی چھوڑا تھا کہ پاکستانی نژاد آسٹریلین کرکٹر اور موجودہ ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ نے بابر اعظم کا اعتماد کھوکھلا کرنے کی کوشش کی ہے۔ان پر لفظی بمباری یوں کی ہے کہ بات بھی کرگئے اور زیادہ برے نہ بنے۔
تازہ ترین انٹرویو میں کہتے ہیں کہ بابر اعظم کو تمام فارمیٹ کا دنیا کا بہترین بیٹر کہنا غلط ہوگا۔اس لئے کہ بابر اعظم موجودہ وقت میں بہترین بیٹر نہیں ہیں،یہ قبل از وقت ہوگا۔
دورہ آسٹریلیا ،پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
عثمان خواجہ کہتے ہیں کہ سٹیووا بابر اعظم سے بہتر تھے ۔بابر کو وہاں تک پہنچنے کیلئے مزید وقت لگے گا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ آنے والی ٹیسٹ سیریز میں سٹیوا اور شاہین کا مقابلہ جم سکتا ہے۔شائقین اس حوالہ سے کچھ دیکھ سکیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈکپ،یوگنڈاٹکٹ کے قریب،زمبابوے کیسے پہنچ سکتا،ایک راستہ،فائنل کی تاریخ بھی آگئی