ممبئی،کرک اگین رپورٹ
روہت شرماکی ٹیسٹ کپتانی بھی خطرے میں،کوہلی کے ساتھ 2 مزید نام تجویز۔بھارت کی ٹیسٹ کپتانی بھی روہت شرما سے جانے والی ہے۔ٹی 20 فارمیٹ میں مستقبل پہلےہی مشکوک ہے۔36 سال اور 219 روز کی عمر ہونے کے بعد وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل تک اگر بھارت پہنچے تو کپتانی کرتے دکھائی نہیں دیں گے۔
اس حوالہ سے اب یہ سوال ہوا ہے کہ ان کی جگہ قیادت کسے ملے گی،اس کے لئے تجزیہ نگاروں نے ابھی سے ذہن سازی شروع کردی ہے۔رشی پنت کا نام لیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ مستقبل کے کپتان کیلئے شبمان گل کانام بھی سامنے آیا ہے۔
فی الحال روہت شرما جنوبی افریقا میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے لیکن 2024 میں کسی بھی وقت ان کی رخصتی ہوگی۔
بی سی سی آئی ترجمان 33 سالہ ویرات کوہلی سے بھی درخواست کرسکتے ہیں وہ ریڈ بال کرکٹ کی قیادت کچھ وقت کیلئے کریں اور اپنے اسسٹنٹ کو مستقبل کیلئے تیار کریں۔