کینبرا،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے خلاف 4 روزہ میچ کے پہلے روز پاکستان کی سست ترین اور روایتی بیٹنگ۔آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف اس رفتار کی بیٹنگ پریکٹس کئی سوالات کو جنم دے گی۔
کینبرا میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی۔پاکستان نے ابتدائی 2 سیشنز میں 3 وکٹ کھوکر 181 رنزبنالئے ہیں۔عبداللہ شفیق38 اور امام الحق 9 کرسکے۔تیسری وکٹ پر بابر اعظم اور شان مسعود نے92 رنزکا اضافہ کیا۔168 کے اسکور پر بابر اعظم بکنگھم کا شکار بنے۔وہ88 بالز پر اتنا اسکوکرسکے اننگ میں5 چوکے تھے۔
شان مسعود سنچری کی جانب رواں دواں تھے۔چائے کے وقفہ تک وہ81 پر کھیل رہے تھے۔پاکستان نے 3 وکٹ کھوکر 181 رنزبنالئے۔سعود شکیل موجود تھے۔جارڈن بکنگھم نے 2 آئوٹ کئے۔
پاکستان نے اس میچ میں مزید کھلاڑیوں میں سرفراز احمد،میر حمزہ،فہیم اشرف،عامر جمال ،ابرار احمد اور خرم شہزاد کو موقع دیا ہے۔