پرتھ،کرک اگین رپورٹ
امام اور عبداللہ میں زیادہ بالیں کھیلنے کامقابلہ پڑگیا،پاکستان ی سست ترین بیٹنگ،دوسرا دن ختم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پرتھ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی بیٹرز میں زیادہ گیندیں کھیلنے کا مقابلہ پڑگیا،آسٹریلیا کے بھاری بھرکم اسکور کو بھول گئے۔اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ایک دوسرے کا مقابلہ اسی میں کیا کہ کسن نے زیادہ بالیں کھیلنی ہیں۔487 رنزکے جواب میں پاکستان نے 318 گیندیں کھیل کر صرف 132 رنزبنائے ہیں۔
اتفاق سے دونوں نے کھیل کے دوسرے سیشن کے 20 اوورز کامیابی سے گزار کرنئی بال کا زہر بھی نکال دیا لیکن ان کا بیٹ اسکور کرنے جاہی نہ رہاتھا۔پاکستان نے 50 رنز 26 اوورز میں مکمل کئے۔جس وقت عبداللہ شفیق 42 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور37 ویں اوور میں 74 تھا،اندازا کریں کہ اننگ کے 37 اوورز مکمل ہونے والے تھے،آدھے اوورز گزر گئے تھے اور نئی بال میں آدھے اوورز باقی تھے۔مایہ ناز بیٹر عبداللہ شفیق نے 42 رنزکیلئے 121 بالیں کھیل ڈالیں۔6 چوکے لگائے۔کپتان شان مسعود آئے تو انہوں نے کچھ اس سے ہٹ کر بیٹنگ کی اور پاکستان کے 100 رنز 41 ویں اوور میں مکمل کروادیئے۔یہ اننگ کا 50 واں اوور تھا جب شان مسعود 43 بالز پر 30 رنزبناکر مچل سٹارک کا شکار بنے۔،ان کا کیچ وکٹ کیپر ایلکس کیری نے لیا۔یہاں نائٹ واچ مین خرم شہزاد آئے ۔دوسری جانب امام الحق بھی عبد اللہ کی طرح بالیں کھیلنے کی سنچری مکمل کرچکے تھے لیکن اسکور بنانا بھولے رہے۔ امام الحق اس وقت 38 پر ناٹ آئوٹ ہیں لیکن اس کے لئے انہوں نے 136 بالیں کھیل ڈالی ہیں،صرف 3 چوکے ہیں۔۔خرم شہزاد 18گیندوں پر 7 رنزکے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔پاکستان نے 53 اوورز بیٹنگ کرکے 2 وکٹ پر 132 رنزبنالئے ہیں،وہ ابھی بھی 355 رنزکے خسارے میں ہے۔نیتھن لائن اور سٹارک نے ایک ایک وکٹ لی،نیتھن لائن کی یہ 497 ویں وکٹ تھی،500 سے 3 وکٹ کی دوری پر ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم 114 ویں اوور میں 487 رنزبناکر آئوٹ ہوئی،جمعہ کو مچل مارش کے 90 رنز قابل ذکر تھے۔ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے 111 رنزکے عوض 6 آئوٹ کئے۔اننگ کی مکمل تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔
پرتھ ٹیسٹ،پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں نیا،بڑااور انوکھا ریکارڈ درج