| | | |

پرتھ ٹیسٹ،پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں نیا،بڑااور انوکھا ریکارڈ درج

پرتھ،کرک اگین رپورٹ

پرتھ ٹیسٹ،پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں نیا،بڑااور انوکھا ریکارڈ درج،پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار وہ ہوگیا،جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ کی ہسٹری یا کرکٹ تاریخ پاکستان کی اپنی تاریخ کے قریب ہے۔پاکستان کرکٹ کی 71 سالہ تاریخ میں ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار وہ کچھ ہوگیاجو کبھی نہ تھا۔

اہم ترین واقعہ یہ ہے کہ 1952 سے شروع ہوئی  پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ایک اننگ میں ڈیبیو کرنے والے بائولر یا بائورلز دس میں سے 8 وکٹیں لے گئے ہیں۔ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

پرتھ ٹیسٹ،عامر جمال کی 6 وکٹیں،آسٹریلیا 487 رنزبناکر آئوٹ

پرتھ ٹیسٹ میں  پیسرز عامر جمال اور خرم شہزاد نے ڈیبیو کیا تھا۔عامر جمال نے 6 اور خرم شہزاد نے2 وکٹیں لیں۔

سوال ہوگا کہ پاکستان نے 1952 میں جب پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا تو تمام بائولرز کی وکٹیں 8 سے زائد ہونگی اور ان کا بھی ڈیبیو ہوسکتا ہے،جواب یہ ہے کہ ان میں سے ایک بائولر عامر الٰہی نے 4 وکٹیں لی تھیں اور وہ ان کا ڈیبیو ٹیسٹ میچ نہ تھا۔وہ تقسیم سے قبل بھارت کیلئے ڈیبیو کرچکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *