| | | | | | | | | | | | |

شاہد آفریدی کے جے شاہ پر نئے وار،شعیب اخترکی کاپی،آئی سی سی میں جنسی سکینڈل،فلڈ لائٹس پر بھارتیوں کی بولتی بند،11 اہم ترین خبریں

لاہور،کرک اگین رپورٹ

شاہد آفریدی کے جے شاہ پر نئے وار،شعیب اخترکی کاپی،آئی سی سی میں جنسی سکینڈل،فلڈ لائٹس پر بھارتیوں کی بولتی بند،11 اہم ترین خبریں۔کرکا گین کرکٹ کی تازہ ترین خبریں دے رہا ہے کہ پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کی نماز پڑھتے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔قذافی اسٹڈیم لاہور میں شاہین شاہ اکیلے نماز اداکرتے دیکھے گئے،اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم بیٹنگ کررہی تھی۔

امام الحق نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش تھی کہ بنگلہ دیش کو جلد ازجلد ہرائیں،اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کریں،اس کی کوشش بھی کی،کیونکہ سری لنکا میں باقی ماندہ میچز میں بارش کی پیش گوئی ہے۔یوں ہمیں آج کے میچ کے نیٹ رن ریٹ کا فائدہ ہوتا۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ میں بظاہر سرد جنگ ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ٹاپ آفیشلز اگر چہ دورہ پاکستان مکمل کرکے جاچکے ہیں لیکن اس کا فائدہ یا فرق محسوس نہیں ہوا،اس لئے کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جوکہ ایشین کرکٹ بورڈ کے صدر بھی ہیں،ان کا رویہ تاحال پی سی بی کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔پی سی بی نے کل جو خط لکھا تھا،اس کے مندرجات کے مطابق پاکستان نے یکطرفہ فیصلے پر شدید احتجاج کرکے پوچھا ہے کہ وہ کون ہےجو یہ فیصلےکررہا ہے،اسی طرح بارش سے متاثرہ میچ کی گیٹ منی کے زر تلافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے،اس کے پاس ورلڈکلاس پیس اٹیک ہے،اس نے اپنی کارکردگی سے یہ بتابھی دیا ہے،ان کے انداز میں بھی نظر آتا ہے کہ وہ نمبر ون ٹیم کے طور پر کھیل رہے ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لئےرنگپور رائیڈرز نے معاہدہ کرلیا ہے۔پاکستانی کپتان شکیب الحسن کے ساتھ بی پی ایل میں ایکشن میں ہونگے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کھلم کھلا کہا ہے کہ ایشیا کپ میں اب ہمارا اگلا میچ بھارت سے ہے،ہم پر سرے سے کوئی دبائو نہیں ہے۔ہم نے اب تک اپنا  سو فیصد پرفارم کیا ہے اور ہم آگے سے بھی یہی کرنے والے ہیں۔پاکستان اوربھارت کا ایشیا کپ میچ دس ستمبر کو کولمبو کے بارش زدہ موسم میں شیڈول ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ سپر 4 کے پاکستان ،بنگلہ دیش میچ کی فلڈ لائٹس بند ہونے پر انڈین میڈیا اور اس کے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے انتظامات کا مذاق اڑایا ہے،اس پر ان پر جوابی وار پاکستانی صارفین کی جانب سے کیا گیا ہے کہ  بھارت میں ایسے ہی واقعات 7 برس قبل کولکتہ اور گزشتہ سال گوہاٹی میں ہوچکے ہین،ان کی فوٹیج بھی چلائی گئیں ہیں،اس کے بعد بھارتی حلقوں میں کچھ سکون سا ہوا ہے۔

کرکٹ کی گلوبل باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کے ایک سینئر آفیشل کی جانب سے اپنی خاتون سٹاف ممبر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا کیس سامنے آیا ہے،غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق خاتون نے  دبئی آفس میں طویل وقت صرف کیا،اس نے باثر شخصیت ہونے کی وجہ سے شکایت کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے ای میل یا دوسرا ذریعہ استعمال نہیں کیا،ہاتھ سے سادہ کاغذ پر شکایت کی ہے ،اس کی اس شکایت کا کوئی ازالہ تاحال نہیں ہوا ہے۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں خاتون ملازم کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، خاتون عملے کی جانب سے اپنی تکلیف کا اظہار کرنے کا دلیرانہ عمل، آئی سی سی کی اعلیٰ انتظامیہ نے ناقابلِ فہم طور پر سنا ہے۔آئی سی سی کے دو انتہائی سینئر حکام تک پہنچنے کے باوجود کوئی بات چیت شروع نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی دعووں کی تحقیقات کے لیے کوئی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ سب کے لیے کام کرنے کا محفوظ ماحول فراہم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے لیکن اس معاملے میں اس کی خاموشی سوالات کو جنم دیتی ہے۔

دلچسپ کرکٹ خبر یہ ہے کہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین ڈلیوری کرنے والے شعیب اختر کی کاپی آگئی ہے۔راولپنڈی ایکسپریس اسٹائل،بائولنگ ایکشن سمیت ہر چیز پھر سے زندہ ہوگئی ہے۔حال ہی میں ایک نوجوان عمران محمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جو شعیب اختر کے باؤلنگ ایکشن کی نقل کرتا ہے۔ تیز گیند باز بھی اختر جیسا دکھائی دیتاہے۔کیونکہ اس کے بھی لمبے بال ہیں اور تقریباً ایک جیسی جسمانی ساخت ہے۔ان کا تعلق اومان سے ہے۔

ایک اور کرکٹ بریکنگ نیوز کچھ یوں ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارتی بورڈ سیکرٹری جے شاہ کا بھرکس نکال دیا ہے۔سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا ہے کہ مسٹر جے شاہ نے پاکستان میں سکیورٹی ایشوز کو بنیاد بناکر ایشیا کپ نہ کروائے جانے اور بھارت کے نہ آنے کو جواز بنایا،میں ان کو یاد کروانا چاہتا ہوں کہ پاکستان نے گزرے 6 برس میں  کس کی میزبانی کی ہے،اس میں  2017 میں آئی سی سی ورلڈ الیون اور سری لنکا،اگلے 2 سال ویسٹ انڈیز اور سری لنکا ،پھر اگلے سال بنگلہ دیش،پی ایس ایل،زمبابوے اور ایم سی سی،اس سے اگلے برس ویسٹ انڈیز،پی ایس ایل اور جنوبی افریقا،پھر آسٹریلیا،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،پی ایس ایل،آئرلینڈ اور اب ایشیا کپ۔میں مستڑ جے شاہ کو یاد کروانا چاہتا ہوں کہ پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی بھی میزبانی کرےگا۔

حارث رئوف کو تیز ترین پچاس وکٹیں مکمل کرنے پر ایک خاص بال دی گئی ہے،انہوں نے شاداب خان کے ساتھ خاص تصویر بنائی ہے۔

پاکستان،سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیمیں ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعہ کل 7 ستمبر کو دوپہر 12 بجے لاہور سے کولمبو کیلئے روانہ ہونگی۔8 ستمبر کو آرام کریں گی۔ایشیا کپ سپر 4 کے اگلے میچز 2 روز کے وقفہ کے بعد اب 9 ستمبر سے شروع ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *