| | | | |

احمد شہزاد پی سی بی اور فرنچائززپر برہم،پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

احمد شہزاد پی سی بی اور فرنچائززپر برہم،پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے دلبرداشتہ احمد شہزاد نے پاکستان سپرلیگ سے ریٹارئرمنٹ کا اعلان کردیا ہے،اس کے ساتھ ہی انہوں نے پی سی بی حکام اور پی ایس ایل  کی 6 فرنچائززپر ملی بگھت،نااہلی اور بدسلوکی کے الزامات لگائے ہیں اور یہ بھی کہا ہے کہ خفیہ ہاتھوں کو وہ جلد بے نقاب کریں گے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل ٹاپر کے طور پر پرفارم کرنے والے احمد شہزاد نے کہا ہے کہ مسلسل مجھے پی ایس ایل ڈرافٹ میں نظر انداز کیا گیا،کسی نے مجھے سلیکٹ نہیں کیا،اس کے بعد انسان کی کوئی عزت بھی ہوتی ہے،میں اس کرکٹ بورڈ اور ایسی پی ایس ایل کی 6 فرنچائززکی موجودگی میں اب خود نہ کھیلنے کا اعلان کرتا ہوں۔

احمد شہزاد کہتے ہیں کہ ایک پلان اللہ بھی بناتاہے اور وہ پلان غالب آکر رہے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *