میلبورن،کرک اگین رپورٹ
باکسنگ ڈے ٹیسٹ بری طرح متاثر ہوتا بال بال بچا۔ساتھ ہی اس پر التوا کے سائے منڈلانے لگے ہیں،یہی نہیں ایشز سیریز کے متاثر ہونے اور انگلینڈ کا دورہ آسٹریلیا ختم ہونے کے امکانات بھی بڑھ رہے ہیں،کووڈ کے نئے حملے نے انگلش کیمپ کو ہلا کر رکھ دیا ہے،4 مثبٹ کیسز کی وجہ سے ملیبورن میں جاری تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کا دوسرا دن 30 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ،3 ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل،بھارت لٹک گیا،افغانستان سے ڈو آر ڈائی
پیر کی صبح آسٹریلین کرکٹ کے لئے نہایت ہی سنسنی خیز اور پریشان کن رہی۔کرکٹ فینز اور دنیائے کرکٹ اس وقت چونک گئی جب میچ کا وقت شروع ہوگیا اور کھیل کا آغاز نہ ہوسکا،اس کی وجہ یہ تھی کہ انگلینڈ کے 2 کوچنگ اسٹاف کے ممبران اور 2 فیملی ممبران کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے تھے۔اس کی وجہ سے ہوٹل میں تمام کھلاڑیوں و اسٹاف کو روک دیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بار پھر تمام کے کووڈ ٹیسٹ لئے۔یہی نہیں بلکہ ان کے پی سی آر ٹیسٹ بھی لئے گئے۔یہ کلیئر آنے کے بعد انہیں گرائونڈ لایا گیا تھا۔
دنیائے کرکٹ میں مہمان کیمپ میں اس قسم کے واقعات آخر کار دورے کے التوا کا سبب بنتے ہیں،،اس سال انگلینڈ میں بھارت کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوا تھا،پہلے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے،پھر آخر میں مانچسٹر ٹیسٹ ملتوی ہوگیا،بھارتی ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ گئی تھی۔یہی نہیں اس ماہ کے وسط میں ویسٹ انڈیز نے بھی دورہ پاکستان میں کووڈ اٹیک کے بعد ٹی 20 میچز تو کھیلے لیکن ایک روزہ سیریز ملتوی کرکے واپس چلے گئے،اسی طرح اب کرکٹ آسٹریلیا کو بھی یہ خوف ستانے لگا ہے۔