| | | | | | |

انڈر 19 ایشیا کپ،3 ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل،بھارت لٹک گیا،افغانستان سے ڈو آر ڈائی

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں ایک اور ٹیم کے سیمی فائنل کا فیصلہ ہوگیا۔اتوار کو سری لنکا نے بھی فائنل فور کی ٹکٹ کٹوالی ہے۔اس نے نیپال ٹیم کو 60 رنز سے شکست دے دی ہے۔گروپ میں اس کی دوسرے میچ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔اس طرح 2 فتوحات کے باوجود ٹیبل پر اس کا دوسرا نمبر ہے۔بنگلہ دیش نے بھی 2 میچزجیتے ہیں،نیٹ رن ریٹ اچھا ہونے کے باعث اس کا پہلا نمبر ہے۔اس گروپ سے کون پہلی پوزیشن لے گا۔کون دوسری پوزیشن پر ہوگا،اس کا فیصلہ  28 دسمبر کو شارجہ میں ان کے گروپ میچ کے بعد ہوگا۔

انڈر 19 ایشیا کپ،پاکستان سیمی فائنل میں کس کے مقابل،بھارت کامقدر پھر افغانستان کے ہاتھ میں

ایشیا کپ انڈر 19 سیمی فائنل کے لئے گروپ اے سے پاکستان بھی کوالیفائی کرگیا ہے۔گروپ بی سے بنگلہ دیش اور سری لنکا داخل ہوگئے ہیں۔اس طرح 3 ٹیموں نے اپنی پوزیشن ریزرو کروالی ہے۔چوتھی ٹیم کو ن سی ہوگی۔اس کا فیصلہ بھارت اور افغانستان کے میچ کے ساتھ ہی ہوگا،یہ میچ دبئی میں 27 دسمبر بروز پیر کی صبح شروع ہوگا۔

افغانستان اور بھارت دونوں کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔دونوں کا آخری میچ ہے۔فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی،ناکام ٹیم گھر جائے گی،بھارتی یوتھ ٹیم کو شکست ہوگئی تو 7 بار کی چیمپئن ٹیم کے لئے یہ بڑا دھچکا ہوگا۔دونوں کا میچ نہایت اہم ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *