کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ
جنوبی افریقا نے 135 سالہ بد ترین ریکارڈ بنوالیا،ٹیسٹ کرکٹ کی توہین کی سزا،کرما ہوگیا۔جنوبی افریقا نے ٹیسٹ کرکٹ کا مذاق اڑایا،اس کے ایسے گلے پڑا کہ دنیا کی ہیڈلائنز بن گئی ہیں۔نیوزی لینڈ دورے کیلئے اس نے کپتان سمیت 7 کھلاڑی ایسے شامل کئے جو کیپ کے منتظر ہیں۔اس پر سٹیوا نے کہا تھا کہ یہ نیوزی لینڈ کی توہین ہے۔ٹیسٹ کرکٹ کی توہین ہے،اس پر کرکٹ سائوتھ افریقا کا رد عمل بھی شائع ہوچکا ہے۔
آج کیپ ٹائون میں بھارت کے خلاف ٹاس جیتا،اپنے گھر میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سیشن کے اوورز مکمل ہونے سے قبل 23 اوورز ایک بال پر پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔
بھارت میں تو اس ک ہیڈ لائنز لگی ہے کہ کرکٹ میں کرما ہوگیا۔
سراج آن فائر،جنوبی افریقا مضبوط قلعہ میں بند،بری تباہی
کیپ ٹاؤن میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں صرف 55 رنز کا بد ترین ریکارڈ بنایا گیا۔ یہ 1932 کے بعد سے کسی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سب سے کم اسکور تھا، اور 1889 (84 بمقابلہ انگلینڈ) کے بعد ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گھریلو ٹیسٹ میں ان کا سب سے کم اسکور تھا۔یوں 135 سالہ بد ترین ریکارڈ بنوالیا ہے۔
یوں صدی سے بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
بھارت نے جواب میں 1 وکٹ پر 47 رنزبنالئے ہیں۔برتری شروع ہوا چاہتی ہے۔
کرما کیسا
کرما ایسا کہ جنوبی افریقا نے ٹیسٹ کرکٹ کی توہین کی ہے اور اپنی ٹی 20 لیگ کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ میں غیر معروف کھلاڑی ڈالے ہیں۔یوں اسے اس کی سزا ،کرنی یا کرما ملا۔