ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
پارلیمنٹ ممبر منتخب ہونے کے بعد کپتانی کا کیا پلان،شکیب الحسن نے ہنٹ دے دے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے نومنتخب رکن شکیب الحسن نے قپنی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالہ سے اہم ٹپس دی ہیں۔ٹریننگ شروع کردی ہے،پہلا پریکٹس سیشن بھی کرلیا ہے،انگلی فریکچر کے سبب 75 روز سے کرکٹ میدانوں سے باہر شکیب الحسن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) ان کی فٹنس اور فارم کا فیصلہ کرےگی۔
ٹیسٹ کرکٹ کوبچانے کیلئے بڑی تبدیلی آئی سی سی ایجنڈے میں،کیا ہونے جارہا
بنگلہ دیش کرکٹ نیوز یہ ہے کہ شکیب الحسن بنگلہ دیش ٹیم کے مستقل کپتان ہیں لیکن انجری کیوجہ سے وہ مقابلوں سے باہر ہیں۔اب انتخابات میں جیتنے کے بعد ان کے پاس نیا رول ہے،اس لئےکپتانی پر سوالات ہیں ۔کہتے ہیں کہ اس حوالہ سے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات کروں گا،ابھی کوئی چیز حتمی نہیں ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس یقین کاا ظہار کیا اس سال جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش سے اچھی کارکردگی کی امید رکھتا ہوں۔
شکیب الحسن حکمران جماعت کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ ووٹوں سےمنتخب ہوئے تھے لیکن اسی دوران ایک فن کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔