آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ
بائولنگ سپیڈ،آسٹریلیاکا سپیڈ بورڈ پہلے سے فیصلہ کرچکا تھا،شاہین آفریدی کا سوال،بالواسطہ شفافیت کا مذاق اڑادیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا میں سپیڈ بورڈ کو دیکھ رہے تھے کہ کیا سچ میں ہم ہی بالز کررہے ہیں،کیا سچ میں یہ ہماری سپیڈ شو کررہا ہے۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ میں پہلے ٹی 20 سے ایک شام قبل پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران جب ہم سب بالز کررہے تھے تو سپیڈ مشین بورڈ کو دیکھ رہے تھے اور خود ہی حیران ہورہے تھے کہ کیا یہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ ہم ایسے ہی ایک رفتار سے بالز کریں گے یا یہ مشین یہی دکھائے گی۔شاہین کہتے ہیں کہ جو باڈی شروع سے گیند کررہی ہے اور پورے زور سے بال کررہی ہے تو ہم اپنے آپ سے پوچھتے تھے کہ کیا سچ میں ہم یہی ہیں۔
شاہین نے ہنستے ہوئے کہا ہے کہ ہم حیران ہیں کہ زوردار بالز کرکے 132 اور 133 کی سپیڈ آرہی ہے۔پتہ ہی نہیں چل رہا تھا،یہ کہتے ہوئے وہ ہنس پڑے۔
پاکستان ٹریننگ کیمپ،کھلاڑی سنجیدہ،ادھر نہیں،ادھر،عمرگل کس بائولر پر خفا
اس طرح شاہین شاہ آفریدی نے بالواسطہ آسٹریلیا کی تیکنالوجی کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں،اس سے قبل میلبرن ٹیسٹ کے اختتام پر پاکستان کے ہیڈ کوچ محمد حفیظ اسی سسٹم کے خلاف کھل کر بولے تھے اور کہا تھا کہ یہ ٹیسٹ سیریز نہیں ہورہی ہے بلکہ طے شد تیکنالوجی شو ہے اور یہ ایک لعنت ہے۔
تیکنالوجی کا شو چلتا رہا،امپائرنگ ناقص،ہار پر فخر،حفیظ نے بم پھوڑ دیا،شان کیوں خوش