راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
مسلسل دوسرے روز عمران خان کو سزا، اہلیہ سمیت 14 سال کی قید ۔تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ توشہ خانہ کیس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14،14 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔787 ملین روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور ساتھ میں اگلے دس سال کیلئے عمران خان کو کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے۔
راولپنڈی سے رپورٹ کے مطابق بدھ 31 جنوری کو نیب کی جانب سے اس ریفرنس پر سزا سنائی گئی ہے۔کینگرو کورٹ کی جانب سے ایسی کوئی مثال نہیں قائم کی گئی ہے کہ جس سے انہیں انصاف کے تقاضے پورے ہوتے دکھائی دیتے۔یہ فیصلہ جج بشیراحمد نے سنایا ہے۔
یہاں دلچسپ بات ہے کہ ایک روز قبل اسی افراتفری میں عمران خان کو سائفر کیس میں دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔