دبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ2024شیڈول میں ترمیم،پاک بھارت مقابلہ سمیت تمام میچز کی ٹائمنگ کنفرم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول میں چند تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے میگا ایونٹ کے ٹکٹس جمعرات، یکم فروری سے فروخت ہورہئ۔ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن یکم جون سے شروع ہونا ہے۔ ویسٹ انڈیز اور امریکہ میزبان ہیں۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ یکم جون کو کینیڈا اور امریکہ کے درمیان گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، ڈیلاس میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے لیے ٹکٹنگ کے عمل کا اعلان کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے دو سیمی فائنلز کی تاریخوں میں تبدیلی سے آگاہ کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی جو 27 جون کو دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی کرنے والا تھا اب 26 جون کو پہلا سیمی فائنل 27 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر منعقد کرے گا۔ دوسری جانب پروویڈنس اسٹیڈیم گیانا جو پہلے 26 جون کو پہلے سیمی فائنل کی میزبانی کرنے جا رہا تھا، اب 27 جون کو دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی 28 جون کو ریزرو ڈے کے طور پر کرے گا۔ یہ اقدام فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے لیے مناسب سفر کا وقت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ ٹکٹوں کی فروخت شروع،ڈیڈ لائن بھی ساتھ،طریقہ کار
آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے فائنل کے علاوہ تمام میچز کے آغاز کے وقت کی بھی تصدیق کر دی ہے ۔ہندوستان اپنی مہم کا آغاز آئرلینڈ کے خلاف 5 جون کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک میں کرے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ9جون کو کھیلا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارت کے چاروں گروپ میچز کا آغازصبح ساڑھے 7 بجے پاکستانی وقت پر ہوگا ۔ اتوار9 جون کو نیویارک میں ہونے والے ہندوستان بمقابلہ پاکستان کا میچ صبح ساڑھے 7 بجے ہوگا۔