برسبین،کرک اگین رپورٹ
ننگا آدمی کرکٹ گرائونڈ میں داخل،سائمنڈز کے پرانے اسٹائل میں گرایا گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایک برہنہ شخص کی کرکٹ گرائونڈ میں انٹری۔2008 کے اینڈریو سائمنڈز واقعہ کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔یہ تازہ واقعہ میکے کرکٹ ایسوسی ایشن کے پہلے درجے کے ٹی ٹوئنٹی شوٹ آؤٹ فائنل کے دوران پیش آیا، جہاں والکرسٹن نے گریٹ بیریئر ریف ایرینا کے مقام پر پاینیر ویلی کے خلاف 14 رنز سے فتح حاصل کی۔
ایک نامعلوم شخص نے بغیر کپڑوں کے میدان میں انٹری کی اور پیچھا کرنے والے سیکیورٹی گارڈ سے آسانی سے نکل لیا۔وہ باؤنڈری کی باڑ تک پہنچا کہ ہجوم میں سے ایک اس کے اوپر گرا۔پرستار نے ننگے شخص کے کندھے پر جھٹکا لگایا جس نےوہ فوری زمین پر گرگیا، پھر اسے اس وقت تک تھامے رکھا جب تک کہ سیکیورٹی نے آکر صورتحال نہ سنبھال لی۔یہ واقعہ 2008 میں بھارت کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل کی یاد دلاتا ہے جب آنجہانی اینڈریو سائمنڈز نے اسی طرح کے انداز میں حملہ آور ننگے آدمی کو روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔