کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایل پی ایل شیڈول جاری،2 لیگز سے تصادم۔کرکٹ کی تازہسری لنکا کی ایل پی ایل 2024 کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔اس سال اس لیگ کا ٹکرائو امریکا کی میجرلیگ کرکٹ اور انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ سے ہوگا۔
لنکا پریمیئر لیگ کا پانچواں ایڈیشن اس سال یکم جولائی سے 31 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ ایل پی ایل کا ٹکراؤ میجر لیگ کرکٹ اور ہنڈریڈ سے ہوگا۔ایم ایل سی کا دوسرا سیزن 4 جولائی سے شروع ہوگا اور فائنل 28 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ ہنڈریڈ 24 جولائی سے 24 اگست تک کھیلا جائے گا۔یوں بیک وقت 3 لیگز کھیلی جارہی ہونگی۔