ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ
ایک ہیرا آشکار کرنے والے،علی ترین کی پرسنل بات بتارہا،جو کہا جائے وہی سمجھیں،محمد رضوان کی ملتان میں اہم باتیں۔کرکٹ کی تازہ تین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پی ایس ایل 9 میں ایک چھپے ہوئے کارڈ کا راز اوپن کردیا،مستقبل میں پاکستان کے جاری مسئلہ کا حل اسی میں ہے۔ساتھ میں ملتان سلطانز آنر علی ترین سے ہونے والی پرسنل بات بھی شیئر کردی،یہ بھی کہا ہے کہ یہاں میڈیا پر جو سوال ہو،اسے اسی جواب میں دیکھیں۔نت نئی بات نکل جاتی ہےئ،اس سے ایشوز ہوا کرتے ہیں۔یہ انہوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ہوم گراونڈ میں پرفارم کرنے کوبے چین ، نئے کھلاڑیوں پر اعتماد کااظہار کردیا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کاکہنا تھا کہکراچی کنگز کی کمزوریوں اور طاقت کو جانتےہیں، نئی مینجمنٹ کی سٹریٹیجی مختلف ہے،بڑے کھلاڑی کی عزت کا ہم خیال رکھتے ہیں۔ ملتان سلطان کے پلیئر جو دوسری ٹیم میں گئے اپنی مرضی سے گئے،ہم نے کسی کو جانے کا نہیں کہا ۔جیت کے لئے ٹاپ فور کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔
ملتان کے کراؤڈ سے ہمیشہ پیار اور محبت ملی ہے، ملتان کے گراونڈ سے صرف ہمیں فائدہ نہیں ہر پلئیر کے لئے ایک جیسا گراؤنڈ ہے،چار پانچ سال سے ڈومیسٹک نہیں کھیل رہےاس سٹیج ہر ہمیں وہ پرفارمنس ملے گی جو پاکستان کی ضرورت ہے۔
شان مسعود نے ملتان میں کراچی کنگزکیلئے بڑا دعویٰ کردیا
پی ایس ایل کا لوگوں کو بہت انتظار ہے جسکی وجہ سے پریشر ہے،جو ٹیکنیکل چیزیں ہوسکیں وہ گراونڈ میں ضرور کریں گے، ایک سوال کے جواب میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان اور ملتان سلطانز کے کپتان رضوان نے کہا ہے کہ اسپنر فیصل اکرم نے اب تک اچھی باؤلنگ کی ہے، یہ مستقبل کا اسپنربن سکتا ہے۔ابھی دیکھا ہے،نیٹ پر شاندا گیند کی ہے۔امید ہے کہ اچھا ستارہ بنے گا۔مجھے ہمارے آنر علی ترین نے کہا ہے کہ مجھے ٹرافی نہیں درکار،مجھے چئیمپئن ہونے نہ ہونے سے کوئی غرض نہیں ۔مجھے ایسا لڑکا یا کھلاڑی درکار ہیں جو ملتان سلطانز کے پلیٹ فارم سے پاکستان کیلئے لانگ ٹرم کرکٹ کھیلیں۔کراچی کنگز مجھے نہیں کھلاتے تھے، اسکا گلہ کبھی نہیں کیا ۔بطور کپتان ٹیم کے لئے سوچنا ہوتا ہے کہ ٹیم کے لئے کیا بہتر ہے۔اللہ پاک نے میری محنت کا امتحان لیا،میں نے عماد کو کہا کہ دل سے فیصلہ کرو میری جگہ نہیں بنی تو ٹھیک ہے۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میں اہم کردار ادا کیا،میرے لئے یہ اہم ہے کہ پاکستان کو کیسا پلئیر یہاں سے دوں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سال ہے،بہتر پرفارم کرکے نیا ٹیلنٹ لائیں گے۔پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایونٹ بہترین ثابت ہوگا۔