| | | | | | | |

شان مسعود نے ملتان میں کراچی کنگزکیلئے بڑا دعویٰ کردیا

ملتان،کرک اگین  رپورٹ

شان مسعود نے ملتان میں کراچی کنگزکیلئے بڑا دعویٰ کردیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نئی قیادت نیئے کھلاڑیوں کے ساتھ فاتح آغاز کرنے کے خواہش مند ہیں. ان کادعویٰ ہے کہ کراچی کنگز نئی شروعات کررہےہیں ماضی کو بھلا چکےہیں. سب کچھ بدل چکا ہے. اس لئے مستقبل پر نظریں ہیں .ملتان میرے لیئے دوسرا گھر ہے ،اس لئے کافی فتوحات حاصل کیں اس لئے میری گیم میں جو بہتری ائی وہ ان کنڈیشنز کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پی ایس ایل 9 کا رنگا رنگ تقریب میں آغاز،پہلے میچ کا ٹاس،کرک اگین تجزیہ سچ.

رضوان بہت بڑے کھلاڑی ہیں ان کے ساتھ کھیلیں یا انکے خلاف بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ان کے خلاف کھیلنامشکل ہے مگر میدان میں مقابلہ نظر آئے گا .کون اس سال ٹرافی جیتے گا. قسمت کی بات ہوگی. انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز میں اس بار نئے کھلاڑی اور مینجمنٹ  آئی ہے،ہماری کوشش ہوگی ہم بہتر کھیلیں اپنا نام بنائیں۔کراچی آخری دو سال میں پرفارم نہیں کرسکی ۔پہلے ہم کوشش کریں گے اپنی ٹیم کی پہچان بنائیں ،ہم دکھائیں گے ہم کس طرح کی کرکٹ کھلیں گے،ہمارا ینگ ٹیلنٹ بہت ہی زبردست ہے ۔

عرفات منہاس سعدبیگ ایسے کھلاڑی ہیں جو قومی ٹیم میں پرفارم کرتے نظر آئیںگے ، ینگ کھلاڑیوں کی ٹیم مسبقل میں کئی سال تک کراچی کی نمائندگی کرتی نظر آرہی ہے اس لئے مستقبل میں ٹائٹل کراچی کنگز کاہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *