ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
پی ایس ایل 9،خوشدل شاہ کے تعاون کے باوجود اسلام آباد ملتان میں ڈھیر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9میں ملتان سلطانز کی نئی اٹھان۔بائولنگ لائن اپ نے کمال کردیا،لاہور قنلدرز کو 200 کے قریب ہدف کا تعاقب کرکے 8 وکٹ سے ہرانے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کو144 رنزپر ڈھیر کردیا۔ ملتان سلطانز کو جیت کےلئے 145 کا ہدف ملا ہے۔سلطانز کے خوشدل شاہ نے 2 قیمتی کیچ ڈراپ کرکے یونائیٹڈ کو باہر نکالنے میں مدد دی اور وہ فوری 2 وکٹ کے خسارے سے بہتری میں آبھی گئے لیکن پھر زمین بوس ہوئے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 145 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے پہلے کھیلنے کی دعوت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا، 9 کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ الیکس ہیلز کی صورت میں گری جب وہ 2 کے انفرادی سکور پر خوش دل شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرا نقصان 14 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب کولنز منرو 8 رنز بنا کر محمد علی کی بال پر بولڈ ہوگئے۔
اس موقع پر آغا سلمان اور جارڈن کوکس نے ٹیم کو سنھبالا اور 68 کی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے سکور کو 82 رنز تک پہنچایا۔ جارڈن کوکس اسامہ میر کی گیند پر 42 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔چوتھی وکٹ کی شراکت داری میں اعظم خان آغاسلمان کا ساتھ دینے کریز پر آئے اور چوکے سے اپنی اننگ کا آغاز کیا،لیکن وہ دو باؤنڈریز لگانے کے بعد اسامہ میر کی بال اپنا کیچ ویلی کو دے بٹھے، انہوں نے 13 رنز بنائے۔وکٹیں گرانے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنا مجموعہ 100 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی، عماد وسیم عباس آفریدی کی گیند پر کوئی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔اس موقع پر کپتان شاداب آغا سلمان کا ساتھ دینے آئے، سلمان آغا نے 40 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ففٹی سکور کی۔ شاداب خان بھی عباس آفریدی کی گیند پر 11 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔
سلمان آغا 52 رنز بنا کر خوشدل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، فہیم اشرف 1 رن بنا پائے، عبید شاہ بھی کوئی کھاتہ کھولے بغیر پوییلین جا پہنچے۔ملتان سلطانز کی جانب سےعباس آفریدی، محمد علی نے 3،3 اسامہ میر 2، ڈیوڈ ویلی ایک کٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
لائٹ ٹاور خراب،انٹرنیٹ سروس معطل،ملتان میں میچ روکنا پڑا،ٹیمیں میدان سے باہر
جوابی اننگ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کیچ صفر پر پہلی بال پرڈراپ ہوگیا۔نسیم شاہ بائولر اور عماد وسیم فیلڈر تھے۔اسی اوور میں نسیم شاہ نےڈیوڈ میلان کو صفر پر بولڈ کیا۔ملتان نے ایک اوور میں ایک وکٹ پر دس رنزبنائے۔