ملتان،کرک اگین رپورٹ
اسلام آباد بدقسمت، عامر جیساکوئی نہیں ، ملتان بچے گا نہیں ۔روسو کادعویٰ
کوئٹہ گلیڈیٹرز کےکپتان رئیلی روسو کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں اسلام آباد بدقسمت رہی۔ ملتان کے خلاف سٹریجی تیار،وکٹ کنڈیشن سے واقف ہوں۔
ملتان سٹیڈٰم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسو کا کہنا تھا کہ میچ کی سٹریجی بہت سادہ سی بنائی ہے ۔کوئی سٹریس نہیں ہے ،بس کھیلنا ہے اور جیتنا ہے، کوشش کریں گے کہ ہر بال پر رنز بنتے رہیں۔گراونڈ کا اپنا پریشر ہوتا ہے مگر اس کو بھلا کر کھیلیں گے۔ ملتان کی کنڈیشن سے واقف ہوں اس لئے کھیلنے میں کوئی دقت نہیں ہوگی،ہر میچ ایک نیا مقابلہ ہوتاہے۔ ہم اپنی جیت کےلئے اپنے پلان پرعمل کریں گے ۔
ملتان میں کھیل کرلطف اندوزہوتارہا ہوں مگر کل گلڈیٹرزکی نمائندگی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہم نے تین میں سے تین میچ جیتے ،ہم خوش ہیں، مگر ہر دن الگ ہوتا ہے۔ ہم نےصفر سے کام شروع کرنا ہے اس بات یقین رکھتے ہیں کہ محنت کرنی ہے اور جیت کی طرف جانا ہے ۔
سابق ٹٰیم کے خلاف بڑاسکورکرنا ہے دراصل بڑے میچ میں بال ٹو بال سٹریجی اختیار کرنا پڑتی ہے۔ ملتان کی وکٹ بہت اچھی ہے اس بارے میں تیزی سے فیصلے کرنے پڑیں گے۔ روسو کاکہناتھا کہ سکواڈ میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ جیتنے والی ٹیم کا مورال بلند ہے تاہم یہ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے اس لئے بینچ پربیٹھے ہوئے کھلاڑیوں کو مواقع دئے جائیں گے۔ وکٹ کنڈیشن دیکھتے ہوئے تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں ۔کوئٹہ کے کپتان نے محمد عامر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خاص بائولر ہیں جو بائولنگ اٹیک کو لیڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کےلئے اپنی خدمات سرانجام دیں اور گلیڈیٹرز میں اچھی پرفارمنس دےرہے ہیں۔ ان کو اس لیگ میں خاص مقام حاصل ہے ،انہوں نے کہا کہ وکٹ کی کنڈیشن دیکھتے ہوئے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون سی ٹیم کتنا سکور کرسکتی ہے، کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ ٹارگٹ سیٹ کیا جائے ۔رئیلی روسو کا کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد کی بدقسمتی تھی کہ ہاک آئی کافیصلہ ان کے حق میں نہیں آیا ہم نے بعد میں فوٹیج دیکھی تھی اس میں بال کی ڈائریکشن الگ تھی۔بدقسمتی سے جو ٹیکنالوجی سے دکھایا گیا وہ اسلام آباد کے خلاف چلاگیا۔ ایسی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔