نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
کووڈ کیسز کےا ثرات آنے لگے۔کرک اگین نے 2 روز قبل بھی اہم پوائنٹ اٹھایا تھا کہ پی ایس ایل 7 کو آسان نہ سمجھا جائے،اس کے لئے مربوط پلاننگ کرنی ہوگی،پاکستان سمیت ایشیا میں بھی کورونا کی نئی قسم کے اثرات زیادہ ہونے لگے ہیں۔ہمسایہ ملک بھارت میں ڈومیسٹک کرکٹ کے بڑے ایونٹس ملتوی کردیئے ہیں۔ان میں رانجی ٹرافی اور خواتین ٹی 20 لیگ سمیت متعدد ایونٹس شامل ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ یہ سب غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کئے گئے ہیں۔
پی ایس ایل 7 اور کورونا،حالات بدل رہے،خطرات بڑھ رہے،بیک اپ پلانز
اس میں اہم سوال یہ ہوگا کہ یہ ایونٹس اب ہی کیوں کیوں ملتوی کئے گئے۔بھارت کو ڈومیسٹک ایونٹ پہے ہی تاخیر کا شکار تھا،مزید تاخیر ہوگی لیکن فروری کے آخر تک ہی کیوں۔
یہ ایک اتفاق ہے،حسن اتفاق ہے یا کمال کی مشابہت؟پاکستان سپر لیگ 7 کی ونڈو 27 جنوری سے 27 فروری تک کی ہے،اب بھارتی کرکٹ ملتوی ہونے کا مطلب کیا ہوگا؟
یہی فضا بنے گی کہ ایشیائی ممالک بھارت سمیت خطرے میں ہیں۔جب بھارت میں کرکٹ ملتوی ہورہی ہے تو ساتھ والے ملک پاکستان میں کیسے حالات بہتر ہوسکیں گے،ایک بیانیہ بنادیا جائے گا۔غیر ملکی اس کا ثر بھی لیں گے۔فرنچائزز پر دبائو آئے گا۔کام خراب ہوگا۔
بھارت میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔کتنے بڑھ رہے ہیں۔کتنا خطرناک ہوگا۔یہ سوال تو ہوگا۔ممکن ہے کہ حالات بہتر ہوں۔خدا کرے کہ حالات خراب نہ ہوں۔اس وقت ایونٹ کے فوری التوا کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا۔ایک ایسے وقت میں کہ جب افریقی ممالک سے کووڈ کی نئی قسم میکرون کا آغاز ہوا۔آئی سی سی نے زمبابوے سے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر منسوخ کردیا۔ہالینڈ کی ٹیم جنوبی افریقا سے میچز چھوڑ کر سیریز کے دوران چلی گئی۔
ایسے میں آج اپنے ملک میں چھوٹے ایونٹس ملتوی کرنے والے بھارتی بورڈ نے ٹھیک اس وقت کیا کیا؟اس کی اے ٹیم جنوبی افریقا میں کھیل رہی تھی،اعلان کیا کہ یہ ٹیم پوری سیریز کھیلے گی،پھر ایسا ہی ہوا۔باقی تمام میچز بھی کھیلے گئے۔اسی طرح اعلان کیا کہ اس کی سینئر ٹیم جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی،چنانچہ یہ بھی ایسے ہی ہوا۔آج بھارتی ٹیم جوہانسبرگ میں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔
سوال تو ہوگا کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب کووڈ کی نئی قسم جہاں سے نکل رہی تھی،وہاں سے ٹیمیں بھاگ رہی تھیں۔آئی سی سی خود بھی اپنا ایونٹ لپیٹ گیا،بھارتی بورڈ وہاں اپنی ایک ٹیم روک رہا تھا۔دوسری بھیج رہا تھا تو آج اپنے ملک میں اس نے تمام ایونٹس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیئے۔
پی سی بی اور پی ایس ایل کے سٹیک ہولڈرز کو اس پر غور کرنا ہوگا۔ہوسکتا ہے کہ یہ سب اتفاقی ہو،ہوسکتا ہے کہ بھارتی بورڈ کا یہ فیصلہ اگلے چند ہفتوں میں ایک بیانیہ بن جائے ۔پی ایس 7 بھی اس کی لپیٹ میں نہ آجائے۔