کراچی،کرک اگین رپورٹ
ہیڈ کوچ کون بناتا ہے،پاکستانی قوم وہ کون ہے کانیا ہیش ٹیگ بنائے،وسیم اکرم اور مصباح الحق کی پی سی بی پرگولہ باری۔کرکٹکی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ شین واٹسن کو پاکستان کے ہیڈ کوچ بنانے کے پی سی بی ارادوں پر سابق کرکٹرز وسیم اکرم،محمد حفیظ،مصباح الحق اور اظہر علی نے تحفظات کا اظہارکردیا ہے۔پی ایس ایل 9 کے الیمنٹر1 میچ کے بعد وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کی بڑی کوچنگ صرف پی ایس ایل کا رواں ایڈیشن ہی ہے اور آپ نے دیکھ لیا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کیا حال ہے۔اس کے علاوہ امریکا کی میجرکرکٹ لیگ کا معمولی تجربہ ہے۔
سوال یہ نہیں ہے کہ وہ کتنے کروڑ مانگ رہا یا اسے دیا جارہا ہے لیکن سوال یہ اہم ہے کہ اس کا ویژن کیا ہے اور گول پوائنٹ کیا ہیں۔کیا وہ ایک ذمہ داری لے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ دیکھے گا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔سال کی ایک بار چھٹی ملے گی۔
شین واٹسن کی غیر ملکی کرکٹرکو انتہائی سخت سزا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مہنگی پڑی
محمد حفیظ نے کہا ہے میں نے ایک ویژن دیا تھا لیکن اب میں اس ریس میں نہیں ہوں،اس لئے اہم بات یہ ہے کہ کوچ کیا لے کر آرہا ہے۔
مصباح الحق کہتے ہیں کہ ہمیں کوچ نہیں،جادوگر درکار ہے،جو آئے اور ہم جیتنا شروع کردیں۔،ایسا نہیں ہوگا۔مصباح الحق نے کہا ہے کہ یہ سوال ہم سے نہیں بنتا،بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے بنتا ہے کہ وہ کوچ کیوں لارہے ہیں۔اہم سوال یہ ہوگا کہ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کون فیصلہ کرے گا کہ کون ہیڈکوچ ہوگا۔یہ فیصلہ کون کرے گا۔
کوئٹہ کپتان کی بے بسی کی تصویر وائرل،کیمپ کے سرجھک گئے،پی ایس ایل 9 سے باہر
وسیم اکرم نے اس پر کہا ہے کہ گزشتہ عشروں سے ذمہ داری ٹیم یا کپتان پر ذمہ داری ڈال دی جاتی ہے۔بورڈ حکام کو نہیں۔تو وہ کون ہے۔ہمیں قومی طور پر ہیش ٹیگ بنانے کا شوق ہے۔پوری قوم کو ہیش ٹیگ بنانے کا شوق ہے،اب اس کی ضرورت ہے کہ اسے ہیش ٹیگ بنایا جائے کہ وہ کون ہے۔کون ہے وہ جو کوچزکے فیصلے کرتا ہے۔