| | | | | | |

کوئٹہ کپتان کی بے بسی کی تصویر وائرل،کیمپ کے سرجھک گئے،پی ایس ایل 9 سے باہر

کراچی،کرک اگین رپورٹ

کوئٹہ کپتان کی بے بسی کی تصویر وائرل،کیمپ کے سرجھک گئے،پی ایس ایل 9 سے باہر۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی بیٹری ڈیڈ۔ہاف بیٹنگ لائن بیٹری سٹارٹ کرتے خود ایکساپئر ہوگئی۔نیشنل بنک ایرینا میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ایلمنٹر ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیئے گئے 175 رنزکے ہدف کے تعاقب میں مناظر قابل دید تھے۔رن آئوٹ سمیت کئی ایسے آئوٹ تھے جو بدحواسی کی علامت بن گئے۔کیمپ میں بیٹھے کوچز ویوین رچرڈز اور شین واٹسن سر پیٹ یا سرجھکاکر رہ گئے۔ایک رن پر 2 وکٹیں اور پھر 16 اسکور پر 5 آئوٹ۔عماد وسیم 3 اوورز میں 9 رنز دے کر 3 اڑاگئے تھے۔واپسی مشکل تھی۔سعود شکیل صفر،جیسن رائے ایک،ریلی روسو اور خواجہ نافع 5،5 اور لوری ایوانز صفر پر باہر تھے۔کپتان ریلی روسو آئوٹ ہونے کے بعد پویلین کے باہر جنگلے پر سرٹکائے کچھ دیکھنے کو تیار نہیں تھے۔پوری ٹیم 135 پر باہر ہوگئی،یونائیٹڈ39 رنز سے جیت گئے۔

عقیل ہوسین نے اس دوران لاٹھی چارج کیا لیکن سلو اووریٹ سے بڑا فرق نہیں پڑا۔وہ 18 بالز پر  شاندار 31 رنزبناکر آئوٹ رن آئوٹ  ہوئے تو 11 ویں اوور میں 68 اسکور ہوا تھا اور چھٹی وکٹ گرگئی تھی۔محمد وسیم بھی جلدی چلے گئے۔عمیر یوسف کاساتھ محمد عامر نے کچھ شاٹس لگاکردیا لیکن  شاید کافی نہ تھا۔آخری 5 اوورز میں 71 رنزناکافی تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیمپ اننگ کے شروع سے ہی سکتہ میں تھا،رچرڈز کی حالت خراب ہوگئی،پاکستان کے متوقع ممکنہ ہیڈ کوچ شین واٹسن حیرت سے دیکھ رہے تھے۔جنوبین افریقا سے تعلق رکھنے والے کپتان ریلی روسو آئوٹ ہونے کے بعد پویلن کے باہر بالکونی سے سر ٹکائے ایسے مایوس اور لٹے تھے کہ دیکھنے والوں کو ترس آگیا مگر اسلام آباد اس کیلئے رعایت کیلئے تیار نہیں تھا۔16 اوورز میں اسکور 7 وکٹ پر 122 تھا۔محمد عامر اور عمیر یوسف کا لاٹھی چارج کچھ امدیں دلارہا تھا لیکن 24 بالز پر 53 رنزمشکل چیلنج تھا۔اوبیڈ میکوئے نے محمد عامر کو 23 کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا۔یہ کوئٹہ کی 8 ویں وکٹ تھی۔عمیر یوسف 50 رنزبناکر گئے تو امیدیں تمام ہوگئیں۔کوئٹہ کی ٹیم  19 ویں اوور میں 135 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 39 رنزکی جیت کے ساتھ پی ایس ایل 9 ایلمنٹر 2 میں قدم رکھ دیئے۔فاتح ٹیم کی جانب سےعماد وسیم نے 12 رنزدے کر3 اور نسیم شاہ نے33 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 174 رنزبنائے۔مارٹن گپٹل کے 56 رنزنمایاں تھے۔عامر اور عقیل ہوسین نے2،2 وکٹیں لیں۔اننگ کی مکمل تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

پی ایس ایل 9 ایلمنٹرون،اسلام آباد 36 رنزمیں 7 وکٹ گنواکر مشکل میں یا بدستور فائٹنگ میں

اب پی ایس ایل 9 کے ایلمنٹر2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہفتہ 16 مارچ کو ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *