| | | | | | |

پی ایس ایل 9 ایلمنٹرون،اسلام آباد 36 رنزمیں 7 وکٹ گنواکر مشکل میں یا بدستور فائٹنگ میں

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 ایلمنٹرون،اسلام آباد 36 رنزمیں 7 وکٹ گنواکر مشکل میں یا بدستور فائٹنگ میں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ایلمنڑ 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 36 رنزکے اندر 7 وکٹیں ایسی گنوائیں کہ بڑے ٹوٹل کا سپنا ٹوٹ گیا۔پھر بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 175 رنزکا ہدف دیا ہے۔

نیشنل بنک ایرینا میں ایک موقع پر اس کا اسکور 2 وکٹ پر 131 تھا اور صرف 2 آئوٹ تھے۔15 اوورز بھی مکمل نہیں ہوئے تھے لیکن پھرماجرا بدل گیا،اگلی  27 بالز میں صرف 36 رنزبنے اور 7 وکٹیں گریں۔131 رنز2 وکٹ سے اسکور 166 رنز9 وکٹ ہوا لیکن  نسیم شاہ نے اگلی بال پر چھکا لگا کر ٹوٹل 9 وکٹ پر 174 رنزپر فل سٹاپ کیا۔وہ 8 پر ناٹ آئوٹ لوٹے۔مارٹن گپٹل نے 47 بالز پر 56 رنزکی اننگ کھیلی۔ایلکس ہیلز 23 اور آغا سلمان 31 جب کہ شاداب خان 23 رنزبناکر گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر نے صرف 21 اور عقیل ہوسین نے 34 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *