لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا 5 ماہ میں تیسرا ٹی 20 کپتان آرہا،قرعہ فال نکالا جاچکا،خوش قسمت بابر اعظم یا کوئی اور۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی کپتان کے مستقبل پر تلوار لٹاکر نئی مہم شروع کردی ہے،اس کے بعد سے نئے کپتان کیلئے قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔بابر اعظم کو پہلے ہی محدود اوورز کپتانی کی پیشکش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کی۔اب وہ بھی ریس میں ہیں۔ان کے ساتھ محمد رضوان بھی شامل ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے دونوں کپتان فارغ،نئے قائد طے
آفریدی کی بطور کپتان حمایت کرنے سے انکار کا مطلب ہے کہ پاکستان کو پانچ ماہ میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی کپتان مل سکتا ہے۔ بابر اعظم نے ہچکچاتے ہوئے کپتانی چھوڑ دی جب پی سی بی نے واضح کیا کہ وہ نومبر میں متبادل کا نام لینا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے آفریدی کی تقرری ہوئی۔ اس وقت، آفریدی بھی ون ڈے کپتان کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ تھے، حالانکہ بعد کے واقعات کا مطلب یہ ہے کہ وہ امکانات ختم ہو گئے ہیں۔
پی ایس ایل 9 جیتنے والے شاداب خان کا تقرر مذاق سے زیادہ نہیں ہوگا لیکن یہ بات طے ہے کہ شاہین آفریدی کا بطور کپتان کیریئر فی الحال تمام ہوگیا ہے۔
پاکستان کے ٹی 20 کیلئے متوقع کپتانی کے امیدوار
بابر اعظم
محمد رضوان
شاہین آفریدی
شاداب خان
نئے کپتان کا اعلان کاکول ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر ہوگا لیکن اگلے چند گھنٹوں میں ممکنہ نام سامنے آجائے گا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے کیمپ کل سے شروع ہوگا۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق 7 رکنی سلیکشن کمیٹی کے سینئر ممبر محمد یوسف بابر اعظم کی سپورٹ میں ہیں اور انہیں دوبارہ کپتان بنانے کیلئے ابتدائی رابطے ہوگئے ہیں۔مکہ مکرمہ سے بات ہوئی ہے۔