حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ
فیلڈ میں رکاوٹ،پیٹ کمنزنے اپیل نہ کرکے سب کو حیران کردیا،چنائی کو ایک اور شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 میں پوائنٹس ٹیبل پر موجود نمبر 7 ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے ٹیبل کی نمبر 3 ٹیم چنائی سپرکنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ناکام ٹیم 5 وکٹ پر 165 رنزبناسکی۔فاتح ٹیم نے ایڈن مارکرم کی ففٹی کی وجہ سے ہدف11 بالیں قنل 4 وکٹ پر پورا کرلیا۔
میچ کی خاص بات یہ تھی کہ سن رائزرز کے کپتان پیٹ کمنز نے فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے والے بیٹر کے خلاف آئوٹ کی اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کردیا۔ چنئی سپر کنگز کے بھونیشور کمار کے واپسی تھرو کے راستے میں جڈیجا آگئے۔ بعد حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے فیلڈ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے اپیل نہ کرنے کا انتخاب کیا۔
یہ واقعہ چنائی کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا، جب جڈیجہ کو بھونیشور نےیارکر کیا۔ باؤلر نے اسے واپس کھیلا۔ بلے باز اپنی کریز سے باہر نکل گیا، بائولر نے براہ راست ہٹ لگانے کی کوشش کی۔ جدیجا نے ٹال مٹول سے کام لیا اور اپنی پیٹھ آگے کردی،جہاں بال کی دردناک ضرب لگی۔
جڈیجہ نے فوراً مڑ کر اپنے بازو پھیلائے احتجاج کیا۔ امپائر روہن پنڈت اور یشونت بردے، اس دوران اس بحث کے لیے اکٹھے ہوئے کہ آیا فیصلہ اوپر بھیجا جانا چاہیے۔ کمنز نے میدان میں موجود امپائروں کو واضح کیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ فیصلے کو اوپر کی طرف بھیجا جائے، جس سے جڈیجہ کو دوبارہ بیٹنگ کی اجازت مل گئی۔وہ آخر تک ناٹ آؤٹ رہے، 23 پر 31 رنز بنا ئے۔
اس فتح سے سن رائزرز آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر 5 ویں نمبر پر آگئی ہے،چنائی بدستور تیسرے نمبر پر ہے۔