جے پور،کرک اگین رپورٹ
ویرات کوہلی کی سست ترین سنچری غیر مفید ثابت،بٹلر نے کوہلی کو میدان سے نکال دیا،آر سی بی کو چوتھی شکست۔ویرات کوہلی کی سنچری مفید نہیں غیر مفید۔کرک اگین تجزیہ اور پیش گوئی سچ ثابت۔آئی پی ایل 2024 کے آج کے میچ کی پہلی اننگ کے اختتام پر کرک اگین نے رپورٹ میں لکھا تھا کہ کوہلی کی سنچری مفید ہوگی یا غیر مفید۔اس کی وجہ ان کی سست ترین اننگ تھی۔ساتھ میں ایک بیٹنگ ٹریک پر ان کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلورو(آر سی بی) کا توٹل زیادہ بڑا نہیں تھا۔پھر وہی کچھ ہوا۔بٹلر کی دھواں دھار بیٹنگ کی وجہ سے ویرات کوہلی اتنے مایوس تھے کہ میدان سے باہر چلے گئے اور مایوسی کے عالم میں پویلین جابیٹھے۔
آئی پی ایل 2024 میں ویرات کوہلی کی پہلی سنچری،کئی ریکارڈ،مفید یا غیر مفید
رائل چیلنجرز بنگلورو کے ویرات کوہلی نے آج کے آئی پی ایل 2024 کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف آئی پی ایل میں اپنی آٹھویں سنچری بنائی، یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مشترکہ طور پر سب سے سست ہے۔کوہلی نے 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی، جو اسے ہندوستانی سرزمین پر سب سے سست بناتی ہے اور جنوبی افریقہ میں 2009 کے آئی پی ایل میں منیش پانڈے کی 67 گیندوں کی کوشش کے بعد مشترکہ سب سے سست ہے۔
رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف راجستھان رائلز نے ہدف5 بالیں قبل 4 وکٹ پر پورا کرکے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔جوز بٹلر کی تباہ کن بیٹنگ ویرات کوہلی پر بھاری پڑی۔انہوں نے کلاس دکھائی اور کمال دکھائی۔آخری چھکا لگایا،جب جیت کیلئے صرف 1 رن ،سنچری کیلئے 6 رنز درکار تھے۔انہوں نے چھکا لگایا،58 بالز پر سنچری مکمل کی،ناٹ آئوٹ آئے۔4 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔کپتان سنجو سامسن نے 42 بالز پر69 رنزبنائے۔جوس بٹلر بالز پر رنزکے ساتھ لوٹے۔انہوں نے چوکے اور چھکے لگائے۔
یہ رواں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرزبنگلورو کی 5 ویں میچ میں چوتھی شکست ہے۔جب کہ راجستھان رائلز مسلسل ناقابل شکست رہی،مسلسل چوتھے میچ میں فتح کے ساتھ 8 پوائنٹس لئے پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔آرسی بی کا آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر اب 8واں نمبر ہوگیا ہے۔
ویرات کوہلی کی آئی پی ایل سنچریاں
100 رنز63 بالز گجرات لائنز راجکوٹ 2016
108 رنز63 بالز رائزنگ پونے سپر جائنٹس بنگلورو 2016
109 رنز 55 بالز گجرات لائنز بنگلورو 2016
,113رنز 50 بالز کنگز الیون پنجاب بنگلورو 2016
100 رنز،بالز 58 کولکتہ نائٹ رائیڈرز کولکتہ 2019
رنز 100 رنز 63 بالز سن رائزرز حیدرآباد حیدرآباد 2023
101*61 گجرات ٹائٹنز بنگلورو 2023
113رنز 72 بالز راجستھان رائلز جے پور 2024