کولکتہ ،کرک اگین رپورٹ
بٹلرکی ایک اور سنچری سے سنیل نارائن کی سنچری فریم میں تبدیل،تاریخی بڑا ہدف عبور۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ یہ 6 اپریل کی بات تھی،جب جوس بٹلر نے ویرات کوہلی کی سنچری کے خلاف سنچری کرکے رائل چیلنجرز بنگلور کو چت کیا تھا اور راجستھان رائلز جیتا تھا،آج 16 اپریل کو بٹلر نے تاریخ دہرادی۔اس بار سنیل نارائن کی سنچری کا فریم بنادیا۔آئی پی ایل تاریخ کا بڑا ہدف تعاقب میں کامیابی سے مکمل کیا۔
ایڈن گارڈنز میں منگل کی شب آئی پی ایل میں راجستھان رائلز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے خلاف 224 رنزکا ہدف آخری بال پر حاصل کرکے 2 وکٹ کی سنسنی خیز جیت نام کی۔ہیرو انگلش کپتان جوس بٹلر تھے،جنہوں نے ایک بار پھر ناقابل شکست میچ وننگ سنچری کی۔وہ 60 بالز پر 107 رنز پر ناٹ آئوٹ آئے۔انہوں نے6 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔ایک موقع پر راجستھان کے 6 کھلاڑی 121 پر آئوٹ تھے لیکن اس کے بعد رومین پاول کے صرف 26 رنز تھے لیکن باقی سارا کام بٹلر کا تھا۔
اس سے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے6 وکٹ پر 223 رنزبنائے۔سنیل نارائن کے 56 بالز پر 109 رنزکی سنچری فضول ثابت ہوئی۔
راجستھان رائلز 7 میچزکے کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔