ممبئی،لاہور،لندن،سڈنی:کرک اگین رپورٹ
لیٹنے کے نتائج،بھارت کا چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی سفر اور 2 طرفہ سیریزپرتازہ ترین کڑواجواب،بریکنگ نیوز۔محسن نقوی،پی سی بی،پاکستان کرکٹ اور نیوٹرل میزبانی کا خواب دیکھنے والے انگلینڈ اور آسٹریلیا پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی ) نے بم پھوڑدیاہے۔2 طرفہ سیریز کو بھول جانے کا کہا ہے۔ساتھ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گا۔ایونٹ نیوٹرل وینیو پر جائے گا یا پھر ہائبرڈ ماڈل۔
یہ کرکٹ بریکنگ نیوز انگلینڈ اور کرکٹ آسٹریلیا سمیت پاکستان کرکٹ،پی سی بی،پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کیلئے نہایت چونکادینے والی ہے،حال ہی میں انگلیند،آسٹریلیا نے نیوٹرل وینیو کے طورپر دونوں ممالک کی میزبانی کی بات کی تھی اور محسن نقوی بھی باہمی سیریز کیلئے بھارت کی پاکستان آمد کی شرطیں لگارہے تھے۔
بی سی سی آئی کے ذرائع نے منگل کو بھارتی ذرائع ابلاغ آئی اے این ایس کو بتایا کہ بھارت اگلے سال آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کر سکتا ہے اور ایونٹ کا مقام ممکنہ طور پر تبدیل کر دیا جائے گا یا ہائبرڈ ماڈل استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں پڑوسیوں کے ساتھ دوطرفہ سیریز کا امکان نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پیر کو مبینہ طور پر کہا ہے کہ اگر وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجتے ہیں تو وہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کے بارے میں سوچیں گے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کے ذرائع نے کہا،دو طرفہ سیریز کو بھول جائیں۔ ٹیم انڈیا شاید چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر بھی نہ کرے۔ جگہ کی تبدیلی ہو سکتی ہے، ہائبرڈ ماڈل بھی ممکن ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی بورڈ کو سفر کے لیے حکومت سے اجازت درکار ہوگی، فی الحال پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بھی اتنے اچھے نہیں ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی ایک آئی سی سی ایونٹ ہے، اس لیے یہ بھارت کے لیے ایک مشکل کال ہوگی لیکن حکومت کے حکم / گرین سگنل کے بغیر کچھ بھی نہیں۔ دو طرفہ سیریز ہم مستقبل قریب میں نہیں دیکھ رے، یہ ناممکن کے قریب ہے۔