عمران عثمانی
ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،پاکستان سے 10 ماہ بعد ہی ٹائٹل چھن گیا،2010میں انگلینڈ چیمپئن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بنا تھا ٹی 20 ورلڈ چیمپئن لیکن صرف دس ماہ کیلئے۔آئی سی سی نے تیسرا ٹی 20 ورلڈکپ 2 سال کی بجائے ایک سال سے بھی کم مدت میں کروادیا۔افغانستان کی پہلی بار انٹری ہوئی۔انگلینڈ کیلئے قسمت کھلی۔پاکستان بدقمستی میں پھنس گیا۔ 2010 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 تیسرا مردوں کا ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلہ تھا، کرکٹ ٹورنامنٹ 30 اپریل سے 16 مئی 2010 کے درمیان ویسٹ انڈیز میں منعقد ہوا تھا۔ انگلینڈ نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دیکر چیمپئن شپ کا تاج پہن ہی لیا۔ کیون پیٹرسن کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اگرچہ یہ ٹورنامنٹ ہر دو سال بعد 2007 منعقد کیا جاتا تھا،2010 میں ویسٹ انڈیز میں اسے دس ماہ بعد کروادیا گیا،وجہ کلینڈر میں گڑ بڑ بتائی گئی۔ پاکستان میں 2008 کا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سکیورٹی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اس کا انعقاد،اس کے ساتھ پھر سر پر 50 اوورزورلڈکپ 2011 تھا۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آخری ایک کے صرف 10 ماہ بعد ہوا۔ پہلے کی طرح، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں شامل تھیں – ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک اور دو کوالیفائر۔ میچ تین گراؤنڈز پر کھیلے گئے – برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کینسنگٹن اوول؛ پروویڈنس، گیانا میں پروویڈنس اسٹیڈیم؛ اور سینٹ لوسیا۔ اس مقابلے نے افغانستان کو بھی پہلی بار کسی بڑے آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا، اور اسے اور بھی قابل ذکر بنا دیا گیا کیونکہ اس وقت اس کے پاس صرف ملحق رکنیت تھی اور اس کے بعد وہ واحد ملحق رکن بن گیا جس نے کسی بڑے آئی سی سی بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کو جانے نہ دیا۔
گروپ اے میں آسٹریلیا،پاکستان بنگلہ دیش تھے۔پاکستان آسٹریلیا کوالیفائی کرگئے۔
گروپ بی میں زمبابوے کو چھوڑ کر نیوزی لینڈ سری لنکا سپر 8 میں آگئے۔
گروپ سی سے افغانستان باہر ہوا۔بھارت اور جنوبی افریقا پہنچ گئے۔
گروپ ڈی سےویسٹ انڈیز،انگلینڈ نے ٹکٹ کٹوالیا۔آئرلینڈ باہر ہوگیا۔
سپر 8 گروپ ای میں پاکستان،انگلینڈ ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا تھے۔انگلینڈ تمام میچز جیر کر سیمی فائنل میں تھا،باقی سب کے 2،2 پوائنٹس تھے۔نیٹ رن ریٹ پر پاکستان کو سیمی فائنل کا اہل کیا گیا۔
سپر 8 گروپ ایف سے آسٹریلیا،سری لنکا کو سیمی فائنل کا اعزاز ملا۔ویسٹ انڈیز باہر ہوا۔بھارت ایک بار پھر سپر 8 میں صفر فتح کا شکار ہوا۔گھر کی راہ لی۔
سیمی فائنلز میں انگلینڈ نے سری لنکا،آسٹریلیا نے ناقابل یقین انداز میں پاکستان کو ہراکرفائنل کی ٹکٹ لی۔16 مئی کو ورلڈ ٹی 20 کپ 2010 کے فائنل میں آسٹریلیا صرف 147 رنزبناسکا،انگلینڈ نے3 وکٹ پر پورا کیا،7 وکٹ سے ٹائٹل جیت لیا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،پاکستان2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت مقابلہ پر نہ آیا
پہلا ٹی 20ورلڈکپ 2007،دیا جلا کر مصباح نے اندھیرا کردیا،پاکستان کو بڑا زخم
ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا مکمل شیڈول،پاکستانی تاریخ،اوقات ساتھ