| | | | | | | | | | | | | |

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،پاکستان2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت مقابلہ پر نہ آیا

عمران عثمانی

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،پاکستان2009 میں چیمپئن بن گیا،بھارت مقابلہ پر نہ آیا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میگا ایونٹ میں 9 واں ٹی 20 ورلڈکپ ہے۔اس کی آمد آمد ہے۔کرک اگین یہاں حسب سابق اس کے حوالہ سے اپ ڈیٹ ایڈیشن قسط وار شائع کررہا ہے۔گزشتہ روز پہلے ٹی 20 ورلڈکپ 2007 کی کہانی شائع کی تھی تو آج دوسرے ٹی 20 ورلڈکپ 2009 کا ذکر ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا مکمل شیڈول،پاکستانی تاریخ،اوقات ساتھ

بھارت پہلے ورلڈ ٹی20 کپ کا چیمپئن بنا تھا لیکن فائنل پاکستان ہارا تھا۔2 برس بعد بھی پاکستان اسے بھولا نہیں اور آخرکار یونس خان کی قیادت میں پاکستان ٹی 20 چیمپئن بن گیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی  کا اہتمام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جون 2009 میں انگلینڈ میں کیا تھا۔ ستمبر 2007 میں جنوبی افریقہ میں افتتاحی  کپ  کے بعد یہ دوسرا آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ تھا۔ پہلے کی طرح ٹورنامنٹ میں 12  ٹیمیں شامل تھیں۔  تین انگلش گراؤنڈز لندن میں لارڈز اور دی اوول اور ناٹنگھم میں ٹرینٹ برج میں میچز کھیلے گئے۔فائنل اتوار 21 جون کو لارڈز میں ہوا جس میں  پاکستان نے سری لنکا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

گروپ اے

ہندوستان ،بنگلہ دیش، آئرلینڈ

گروپ بی

پاکستان
انگلینڈ
نیدرلینڈز

گروپ سی

آسٹریلیا
سری لنکا
ویسٹ انڈیز

گروپ ڈی

نیوزی لینڈ
جنوبی افریقہ
اسکاٹ لینڈ

سپر 8 کیلئے بھارت،آئرلینڈ نے کوالیفائی کیا۔بنگلہ دیش اپ سیٹ باہر ہوا۔انگلینڈ پاکستان نے ٹکٹ کٹوالیا،نیدرلینڈ باہر ہوا۔سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کو ٹکٹ ملی۔آسٹریلیا پہلے مرحلے سے باہر تھا۔جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ سپر 8 میں گئے،سکاٹ لینڈ باہر ہوا۔

بڑا اپ سیٹ۔

گروپ سی سے آسٹریلیا ویسٹ انڈیز اورسری لنکا سے ہارگیا تھا۔5 جون کو گروپ بی میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کو 4 وکٹ کی سنسنی خیز اور اپ سیٹ شکست دی،سٹورٹ براڈ کی ٹھکائی آج بھی تازہ ہے۔انگلینڈ کو 162 رنزکم پڑے،اس روز دنیا نے دیکھا تھا۔

سپر 8 کیلئے گروپ ای میں جنوبی افریقا ،ویسٹ انڈیز،انگلینڈ اور بھارت تھے۔یہاں دفاعی چیمپئن بھارت چوتھے نمبر پر رہ کر باہر ہوا،اس کے ساتھ میزبان انگلینڈ کوبھی بوریا بستر لپیٹنا پڑا۔بھارت کو اپنے تینوں میچزمیں ناکامی ہوئی تھی۔سپر 8 کے گروپ ایف سے سری لنکا اور پاکستان سیمی فائنل میں گئے لیکن نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ باہر ہوگئے۔پاکستان سری لنکا سے ہارا تھا۔

اتفاق یہ تھا کہ پاکستان اور بھارت کے گروپ الگ تھے۔سپر 8 گروپ الگ تھے،بھارت سیمی فائنل تک نہ آسکا،یوں روایتی حریفوں کے مقابلہ کے بغیر آئی سی سی کا یہ میگا ایونٹ پھیکا سا لگا۔

پہلا ٹی 20ورلڈکپ 2007،دیا جلا کر مصباح نے اندھیرا کردیا،پاکستان کو بڑا زخم

سیمی فائنلز میں پاکستان کے مقابل  جنوبی افریقا تھا ،پاکستان149 رنزکر کے بھی جیت گیا۔دوسرا سیمی فائنل سری لنکا ویسٹ انڈیز سے جیتا۔فائنل میں 21 جون 2009 کو سری لنکا 6 وکٹ پر صرف 138 رنزبناسکا،عبد الرزاق نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔جواب میں پاکستان نےشاہد آفریدی  کی ناقابل شکست ہاف سنچری کی مدد سے 10 بالیں قبل 8 وکٹ کی جیت کے ساتھ ٹرافی اپنے نام کی۔

ایک بار پھر زیادہ وکٹیں عمر گل کی 13 تھیں لیکن ایونٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے تلکرتنے دلشان317 رنزکے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔

ٹی 20 ورلڈکپ ہسٹری میں سب سے کم 1 رن کی فتح کا پہلا واقعہ اسی ورلڈ ٹی 20 کپ 2009 میں ہوا،جب 9 جون کو لارڈز میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو ایک رن سے ہرادیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ کہانی،اب تک کے چیمپئن اور رنراپ،مختصر جائزہ

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *