ممبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی پی ایل،12 برس بعد ممبئی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی فتح۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل 2024 میں ممبئی انڈینز کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں ہسٹری میں 12 برس بعد شکست ہوگئی ہے۔
ہوم میدان وینکھڈے اسٹیڈیم میں ممبئی نے ٹاس جیت کر نائٹ رائیڈرزکی آدھی ٹیم، 75 پر پویلین لوٹادی تھی لیکن اس کے بعدویکتش ایئر کے 70 اور منیش پانڈے کے 42 رنزکی بدولت ٹیم ایک بال قبل 169 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔
آئی پی ایل،ڈرامائی موڑ،ڈراپ روہت شرما بیٹنگ کرگئے،ناکامی پر اہلیہ کی چیخیں
ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو ڈراپ کیا تھا لیکن آئی پی ایل رول کے مطابق امپیکٹ پلیئرزکے طور پر 3 وکٹ لینے والے نووان تھشارا کی جگہ بیٹنگ کیلئے آئے لیکن صرف 11 ہی بناسکے۔ممبئی انڈیز 71 پر 6 وکٹ گنوانے کے بعد واپسی نہ کرسکی اور 7 بالز قبل 145 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24 رنز سے میچ جیت لیا۔2012کے بعد ممبئی میں ممبئی انڈینز کے خلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی پہلی جیت تھی۔مچل سٹارک نے 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں،وہ پہلی بار ایکشن میں نظر آئے۔راجستھان رائلز کے 16 پوائنٹس کے بعد آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے 14 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور دوسری پوزیشن ہے لیکن ممبئی انڈینز 11 میچزمیں 6 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے اور پلے آف ریس سے باہر ہے۔