کرک اگین رپورٹ
Image Twitter
سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو مات دے دی،ادھر وقار یونس ہسپتال کی جانب ہیں۔خیر سے دونوں نیوز اہم ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر وقار یونس کی سرجری ہے۔انہوں نے فینز سے دعائوں کی اپیل کردی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے مختصر سے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میں انی ایک چھوٹی سی سرجری کے لئے جارہا ہوں۔آپ سے دعائوں کی درخواست ہے۔
وقار یونس گزشتہ سال رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد مصباح الحق کے ساتھ مستعفی ہوگئے تھے،وہ اس وقت بھی فٹ ہیں۔
گزشتہ رات شعیب ملک کے ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں دیگر پلیئرز کے ساتھ شریک تھے،وہ خاصے خوش تھے۔ایسی کوئی تکلیف کے آثار نہ تھے،جس سے ان کی صحت کے حوالہ سے کوئی تشویش والی بات ہو۔پھر بھی بورے والا ایکسپریس نے دعائوں کا کہا ہے۔
ادھر سربین ٹینس سٹار نے کیس جیت لیا،آسٹریلیا کی عدالت نے ملکی وزیر اعظم کے ان کے خلاف ملک بدری فیصلے کے حوالہ سے فیصلہ سنایا،ملک بدری سے منع کردیا،کووڈ ڈوز نہ لگوانے پر آسٹریلین وزیر اعظم نے انہیں ایئرپورٹ پر روک کر نکالنے کا حکم دیا تھا،وہ ڈیپوٹیشن سنٹر میں تھے،عدالت نے انہیں ریلیف دیا ہے،اب وہ کھیلیں گے۔